ایبٹ آباد کے عدالتی نظام کو آن لائن کردیاگیا۔


ایبٹ آباد:ایبٹ آباد ڈسٹرکٹ کورٹس میں صوبے کی تاریخ میں پہلی مرتبہ سائلین کیلئے آن لائن سسٹم شروع کر دیا گیا ہے ون ونڈو سسٹم کے تحت سائلین کے مقدما ت کا اندراج مقدمات کی پیشیوں سمیت دیگر تمام معلومات کو ایس ایم ایس کے ذریعے سائلین کو فراہم کی جا رہی ہیں اور تمام مقدمات کا ریکارڈ بھی کمپیوٹرائزڈ کیا جا رہا ہے اور جلد ہی سائلین کو نقول بھی ون ونڈو کے ذریعے فراہم کی جائیں گے ان خیالات کا اظہار سینئر سول جج عبد الماجد خان نے ون ونڈوآپریشن کی میڈیو کو تفصیلات بتاتے ہوئے کیا مذکورہ سسٹم کا افتتاح چند روز قبل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ایبٹ آباد صوفیہ وقار خٹک نے کیا تھا انہوں نے اس سسٹم کے بارے میں مزید بتایا کہ سائل کو سب ایک کھڑکی پر آئے گا جہاں سے اس کی فائل خود بخود سینئر سول جج صاحب جوڈیشل کے پاس جائے گی

سینئر سول جج صاحبہ فائل متعلقہ جج کو بجھوائیں گے اور متعلقہ عدالت سے سائل کو ایس ایم ایس یا فون آئے گا کہ اس کا مقدمہ متعلقہ عدالت میں پہنچ گیا ہے مذکورہ سسٹم کی افادیت تب ہی ہو سکے گی جب وکلاء اور عوام ضلع عدالت سے تعاون کریں گے مزکورہ آن لائن سسٹم کے ذریعے سے عوام اور وکلاء کو ایک ہی کھڑکی کے ذریعے ادخال دعویٰ جات میں آسانی فراہم کی گئی ہے مذکورہ سسٹم سے غیر قانونی معاملات اور رشوت ستانی کا سدباب بھی کیا جا سکے گا ہم عوام اور وکلاء کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنا چاہتے ہیں اور اس سلسلے میں عدالت عالیہ بھی ہمیں مکمل سہولیات دینے کو تیار ہے انہوں نے مزید کہا کہ آن لائن فائلنگ کے ذریعے غیر قانونی کام کا سدباب ہو گا اور عوام آسانی سے اپنے مقدمات کی پیروی کریں گے نیز یہ کہ ون ونڈو کے ذریعے وہ اپنے مقدمات کی پیروی کر سکیں گے


Comments

comments