سی پیک کے ڈمپر نے نوجوان کو کچل کر مارڈالا۔


ایبٹ آباد:کھوکھر میرا میں چائنہ ڈمپر نے موٹر سائیکل کو کچل دیا ایک نوجوان جاں بحق جبکہ دو شدید زخمی ہو گئے حویلیاں کے رہائشی تین نوجوان موٹر سائیکل پر ایبٹ آباد آ رہے تھے کہ مخالف سمت سے آنے والے ڈمپر نے بکریوں کے ریوڑ کو بچاتے ہوئے موٹر سائیکل سواروں کو کچل دیا ڈمپر ڈرائیور ٹرک سمیت فرار، ڈمپر کی ٹکر سے زین ولد محمد آصف عمر پچیس سال موقع پر جاں بحق جبکہ دیگر ساتھیوں میں شعیب ولد محمد نذیر اور نوید ولد عبد الوحید شدید زخمی ہو گئے ہیں جنہیں ریسکیو ڈبل ون ڈبل ٹو نے ہسپتال منتقل کر دیا جاں بحق ہونے والے نوجوان کو بری طرح کچلا گیا ہے ۔

یاد رہے کہ ڈمپروں سے آئے روز اس طرح کے حادثات معمول بن چکے ہیں جس سے قیمتی انسانی جانیں ضائع ہو رہی ہیں ڈی آئی جی ہزارہ اور ڈی ای او ایبٹ آباد نوٹس لیں اور اس ڈمپروں کو دن میں چلنے پر پابندی لگائیں تاکہ اس طرح کے واقعات پر کنٹرول ہو سکے


Comments

comments