سی پیک کا کام بند۔ پانچ روز سے دھرنا جاری۔


ایبٹ آباد:سی پیک منصوبے پر پانچ روز سے کام بند۔ متاثرہ خاندانوں کا ڈھیری میرا میں احتجاجی دھرناجاری۔ صوبائی وزیر خوراک قلندرلودھی نے مطالبات پورے کرنے کی یقین دہانی کروادی۔ اس ضمن ذرائع نے صحافیوں کو بتایاکہ ویلج کونسل سلہڈ ون میں سی پیک منصوبہ میں شامل کی جانیوالی اراضی کے متاثرہ خاندانوں نے پانچ روز سے سی پیک منصوبے کا کام بند کروارکھاہے اور ڈھیری میرا میں خواتین ، مردوں اور بچوں کا احتجاجی دھرنا جاری ہے۔ متاثرہ لوگوں کے مطابق ویلج کونسل سلہڈ ٹو میں لوگوں کو ادائیگیاں کردی گئی ہیں۔ جبکہ ویلج کونسل سلہڈ ون میں حکومت کی طرف سے کسی بھی قسم کی ادائیگیاں نہیں کی جارہی ہیں اور کام شروع کردیاگیاہے۔

ABBOTTABAD: Mar12 – Affectees of CPEC Project Shouting Slogans during Dharna in Support of their Demands. Construction Work of CPEC is STOPPED from last 5 days in Salhad area. ONLINE PHOTO by Sultan Dogar

متاثرہ لوگوں کے مطابق چائنیز حکام نے ہمیں بتایاکہ پانچ سال قبل حکومت چائنہ نے حکومت پاکستان کو سی پیک میں آنیوالی اراضی کی قیمت فی کنال ایک کروڑ بیس لاکھ روپے کی ادائیگیاں کر دی تھیں۔ اگر یہ پیسے پاکستانی حکومت نے آپ لوگوں کو ادا نہیں کئے تو اس میں چائنیز حکومت کا کوئی قصور نہیں ہے۔

ABBOTTABAD: Mar12 – Khyber Pakhtoonkhawa Minister for Food Qalandar Khan Lodhi negotiation with Affectees of CPEC Project in Dheri Mera area. ONLINE PHOTO by Sultan Dogar

متاثرہ خاندانوں کے احتجاجی دھرنے کی اطلاع ملتے ہی صوبائی وزیر خوراک الحاج قلندر خان لودھی بھی پیر کے روز ڈھیری میرا پہنچ گئے۔ جہاں متاثرہ افراد نے انہیں بتایاکہ تمام لوگوں کو فوری طور پر ایوارڈ کرکے ادائیگیاں کی جائیں۔ جبکہ گھروں اور اراضی کے ریٹ انتہائی کم لگائے جارہے ہیں۔ جو کہ متاثرہ لوگوں کیساتھ ظلم ہے۔ حکومت ساڑھے تین ہزار تاچار ہزار تک تعمیرات کی قیمت ادا کرتی ہے۔ جبکہ اس علاقے میں صرف سات سو تا آٹھ سو روپے مربع فٹ ریٹ رکھاگیاہے۔ ہمارے علاقے میں فی کنال اراضی کی قیمت اسی لاکھ روپے فی کنال سے زائد ہے۔ جبکہ ہمیں صرف دس تاپندرہ لاکھ روپے فی کنال کے ریٹ لگائے گئے ہیں۔ اس موقع پر متاثرہ خواتین نے قلندر لودھی کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے شکایات پیش کیں۔ قلندر خان لودھی نے متاثرہ افراد سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کمشنر ہزارہ سے ملاقات کرکے آپ لوگوں کا مسئلہ ترجیحی بنیادوں پر حل کروایا جائے گا۔ انہوں نے خواتین سے کہاکہ وہ دھرنا ختم کرکے اپنے گھروں کو چلی جائیں۔

ABBOTTABAD: Mar12 – Khyber Pakhtoonkhawa Minister for Food Qalandar Khan Lodhi addressing with women during dharna in Dheri Mera area. Construction Work of CPEC is STOPPED from last 5 days in Salhad area. ONLINE PHOTO by Sultan Dogar

Comments

comments