چائے سے مکھی نکلنے پر بنگالی ہوٹل کے مالک کا گاہک پر بھیانک تشدد۔


ایبٹ آباد:سپلائی بازار میں گاہک کو گندگی کی نشاندہی کرنا مہنگی پڑ گئی ہوٹل مالک نے اپنے ملازمین کے ساتھ ملکر غریب گاہک کی درگت بنا ڈالی اپنے ملازموں کے ہمراہ اسے مار مار کر لہولہان کر دیا جس سے اس کے بازو ٹوٹ گئے سپلائی پولیس چوکی نے زخمی کی درخواست پر ہوٹل مالک کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی ہے تاہم ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ہے ۔ بدھ کے روز بنگالی ہوٹل سپلائی میں انور خان ولد سرفراز خان چائے پینے ہوٹل پر گیا اور اس دوران چائے کی پیالی سے مکھی نکل آئی جس پر انور خان نے مالک کو شکایت کی اور کہا کہ اس طرح کی گندگی سے بیماریاں پھیلتی ہیں آپ لوگ صفائی کا معقول بندوبست کریں جس پر بنگالی ہوٹل کا مالک طیش میں آ گیا اور اس نے انور خان پر تشدد شروع کرد یا اور اسی دوران اس کے ملازمین نے لوہے کے راڈ سے وار کر کے اسے شدید زخمی کر دیا جس سے اس کے بازو دو جگہ سے ٹوٹ گئے جسے فوری طور پر موقع پر موجود افراد نے ہسپتال پہنچایا ڈاکٹروں نے اسے شدید زخمی حالت میں اسے ہسپتال میں داخل کر کے آپریشن کے ذریعے اس کے بازو میں راڈ ڈال دیئے سپلائی پولیس نے ملزم کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی تاہم ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا


Comments

comments