اداکاروقارفانی کی سوتیلی بیٹی نے حقیقی باپ پر دست درازی کاالزام لگادیا۔ 


ایبٹ آباد:اداکاروقارفانی کی سوتیلی بیٹی نے حقیقی باپ پر دست درازی کاالزام لگادیا۔ تھانہ نواں شہر میں مقدمہ درج۔ اس ضمن میں مقامی ذرائع نے صحافیوں کو بتایاکہ بٹنگی ڈھکی نیلور کے رہائشی محمد زبیر نے معروف اداکارہ ثمرہ سے شادی کی تھی۔ جس سے اس کی بیٹی ہماء کی پیدائش ہوئی۔ پولیس ذرائع کے مطابق محمد زبیر نے نوسال قبل ثمرہ کو طلاق دے دی تھی۔ جبکہ محمد زبیر نے اپنی بیٹی ہماء کو اپنے پاس رکھ لیاتھا۔ ہماء کی پرورش محمد زبیر نے کی۔ ذرائع کے مطابق ثمرہ نے طلاق کے بعد مزید تین شادیاں کیں۔ اورآج کل وہ معروف اداکار وقار فانی کی شریک حیات ہیں۔ تھانہ نواں شہر کے ایس ایچ او غفور کے مطابق محمد زبیر کی سولہ سالہ بیٹی ہماء نے تھانہ میں آکر اپنے حقیقی والد محمد زبیر کے بارے میں دست درازی کا الزام لگایا۔ جس کے بعد محمد زبیر کو گرفتار کرکے تھانہ نواں شہر لایاگیا۔

ڈی ایس پی میرپور سرکل الطاف خان نے ہماء پوچھ گچھ کی۔ہماء نے پویس کوبتایاکہ وہ اپنے والد کیساتھ گھر میں اکیلی رہتی ہے۔ منگل کی شب میں اپنی چارپائی پر سوئی ہوئی تھی کہ میراوالد محمد زبیر میرے پاس آیا اور مجھے کہاکہ میرے پاس آکر سوجاؤ۔ میں والد کیساتھ اس کی چاپائی پر سوگئی تو والد نے میری پیٹھ پر ہاتھ پھیرنا شروع کردیا۔ جس کے بعد میں نے والد سے کہاکہ مجھے نیند نہیں آرہی۔ میں ان کی چاپائی سے اٹھ کر اپنی چاپائی پر جا کر لیٹ گئی۔ ہماء نے پولیس کو مزید بتایاکہ اگلی رات پھر ایسا ہی ہوا۔ میرا والد میرے پاس آیا اور مجھے کہاکہ میں اس کی چاپائی پر آکر لیٹ جاؤں۔ جب میں والد کی چاپائی پر لیٹی تو مجھے عجیب سے وحشت محسوس ہوئی۔ جس کے بعد میں بہانے سے کچن میں چلی گئی اور کچن کو کنڈی لگا کر ساری رات کچن میں گزاری۔ صبح میں نے والد کو ناشتہ بناکردیا۔ جس کے بعد پولیس میں رپورٹ درج کرانے آگئی ہوں۔

ایس ایچ او تھانہ نواں شہر نے حقیقی بیٹی کے الزامات کے بعد زیر دفعہ 376پی پی سی کے تحت ایف آئی آر درج کرکے محمد زبیر کو گرفتار کرلیاہے۔ ایس ایچ او نواں شہر کے مطابق ہماء کا میڈیکل کروالیاگیاہے۔ تاہم میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد ایف آئی آر میں مزید دفعات کا اضافہ کیاجائے گا۔ ہماء کو علاقہ مجسٹریٹ نے دارلامان بھیج دیاہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق شرعی طور پر بھی بالغ اولاد کو الگ کمرے میں رکھنے پرزور دیاگیاہے۔ اگر محمد زبیر نے اپنی جوان بیٹی کو اگراپنی چاپائی پر سلایاہے تو غلط کام کیاہے۔ پولیس کے شعبہ تفتیش کے مطابق یہ ایک پیچیدہ کیس ہے۔ تاہم چھان بین کے دوران یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ ہماء اپنی ماں کے پاس بھی جانا چاہتی ہے۔


Comments

comments