سگی بیٹی کو ہوس کا نشانہ بنانیوالا بدبخت باپ گرفتار۔ 


ایبٹ آباد:سگی بیٹی کو ہوس کا نشانہ بنانیوالا بدبخت باپ گرفتار۔ اس ضمن میں تھانہ میرپور کے ذرائع نے وائس آف ہزارہ کو بتایاکہ (ن) عرف بھولا ولد (ف) قوم پٹھان کی سترہ سالہ بیٹی نے تھانہ میں آکر شکایت کی کہ اس کا باپ اسے جنسی زیادتی کا نشانہ بناتاچلاآرہاہے۔ لڑکی کی درخواست پر تھانہ میرپور کے ایس ایچ او ہارون خان نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے علت نمبر : 607 جرم 376 کے تحت مقدمہ درج کرکے (ن) عرف بھولا کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے عدالت سے ملزم کا جسمانی ریمانڈ بھی حاصل کرلیاہے۔ جبکہ دوسری جانب مقامی لوگوں کا کہناہے کہ (ن) عرف بھولا شراب اور چرس بھی پیتا ہے۔ اور منشیات کی فروخت میں بھی ملوث ہے۔ پولیس حراست میں (ن) عرف بھولا نے بتایاکہ اس کی تین بیٹیاں ہیں۔ اور اس کی تعلیم میٹرک ہے۔ اپنے اوپر لگائے جانیوالے الزام کے بارے میں (ن) عرف بھولا کاکہناتھاکہ یہ جھوٹاالزام ہے۔


Comments

comments