نواں شہر کا مشہورآئس ڈیلربیدی ساڑھے سات سوگرام ہیروئن سمیت گرفتار۔


ایبٹ آباد:نواں شہر کا مشہورآئس ڈیلربیدی ساڑھے سات سوگرام ہیروئن سمیت گرفتار۔اس ضمن میں تھانہ حویلیاں کے ذرائع نے صحافیوں کو بتایاکہ اے ایس آئی نزاکت نے مخبر کی اطلاع پر نواں شہر کے محلہ موسیٰ زئی کے رہائشی کے مشہور منشیات کے ڈیلرعبیدالرحمن عرف بیدی ولد اشرف کو روک کر جامع تلاشی لی تو ساڑھے سات سو گرام ہیروئن برآمد ہوئی۔ جس پر ملزم کو گرفتار کرکے زیر دفعہ نائن بی کے تحت مقدمہ درج کرلیاگیاہے۔ واضح رہے کہ آج کل عبیدالرحمن عرف بیدی ایبٹ آباد میں آئس کا سب سے بڑا ڈیلر بنا ہواہے۔ جس سے پورے ایبٹ آباد کے چھوٹے بیوپاری آئس خرید کر نوجوان نسل پر فروخت کرکے انہیں موت کے منہ میں دھکیل رہے ہیں۔

ABBOTTABAD: May04 – Cops bringing Alleged drugs dealer Obaid Ur Rehman Alias Bedi in court, who was arrested with huge amount of drugs. ONLINE PHOTO by Sultan Dogar


Comments

comments