بیگم کلثوم نواز کی وفات ایک بڑاسانحہ ہے: شوکت ہارون خان۔


ایبٹ آباد: پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما و ضلع کونسلر شوکت ہارون خان جدون نے سابق خاتون اول بیگم کلثوم نواز کی وفات پر انتہائی غم و رنج کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مادر جمہوریت بیگم کلثوم نواز کی وفات بہت بڑا سانحہ ہے انہوں نے جمہوریت کی خاطر ڈکٹیٹر مشرف کے دور میں قربانیاں دیں ہیں اور حق کی خاطر ڈٹ کر مقابلہ کرتی رہیں ہیں مرحومہ کی وفات پورے پاکستان کیلئے سانحہ ہے اس سے نہ پر ہونے والا خلاء پیدا ہو گیا ہے انہوں نے کہا کہ مرحومہ نے میاں نواز شریف کی جلاء وطنی کے دوران جمہوریت کی تحریک میں ہر اول دستہ ثابت قدم رہی ہیں اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ مرحوم کہ کروٹ کروٹ جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے


Comments

comments