ڈی ایچ کیوہسپتال کے ڈی ایم ایس ڈاکٹرعامرکیخلاف ملازمین سراپااحتجاج۔


ایبٹ آباد:ڈی ایچ کیوہسپتال کے ڈی ایم ایس نے ملازمین کو ذلیل کرنا وطیرہ بنالیا۔ فی میل سٹاف بھی سراپا احتجاج۔اس ضمن میں ڈی ایچ کیوہسپتال کے جملہ ملازمین اور نرسنگ سٹاف نے صحافیوں کو بتایاکہ ہسپتال کا ڈی ایم ایس ڈاکٹرعامرہر وقت اپنے دفتر میں سوشل میڈیا پر مصروف رہتاہے۔ اس دوران اگر کوئی بھی ملازم ہسپتال یا مریضوں کا کوئی مسئلہ لیکر ان کے پاس جائے تو موصوف غصے میں آکر ملازمین کو بے عزت کرتاہے۔ اور اگر کوئی ملازم احتجاج کرتے تو پھر اس کی مستقل طور پر بطور سزا نائٹ کی ڈیوٹی لگادیتاہے۔ ذرائع کے مطابق ڈی ایم ایس کی جانب سے متعدد خواتین کی مستقل طور پر نائٹ کی ڈیوٹی بطور سزا لگائی گئی ہے۔ اورمہینوں گزرنے کے باوجود بھی ان کی ڈیوٹی کی شفٹ تبدیل نہیں کی جارہی۔ ہسپتال کے ملازمین نے صوبائی وزیر صحت اور کمشنر ہزارہ سے ہسپتال کے ڈی ایم ایس کی فوری تبدیلی کا مطالبہ کیاہے۔


Comments

comments