چورکی شناخت بتانے والے کیلئے لاکھ روپے انعام کا اعلان۔


ایبٹ آباد:دلشاد بیکری میں دس لاکھ روپے کی چوری کرنیوالا ملزم گرفتار نہ ہوسکا۔ اس ضمن میں دلشاد بیکری کے مالک اسامہ خان نے صحافیوں کو بتایاکہ ایک ماہ قبل صبح چاربجے ایک نامعلوم نوجوان تالے توڑ کر دراز میں موجود دس لاکھ روپے کی نقدی چوری کرکے فرار ہوگیاتھا۔ اس کی سی سی ٹی وی کی فوٹیج بھی موجود ہے۔ تھانہ میرپور میں رپورٹ درج کرانے کے باوجود ابھی تک چوری کرنیوالے نوجوان کی شناخت اور اس کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جاسکی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں اسامہ خان کا کہناتھاکہ بیکری میں گیس کے بل کی رقم کے علاوہ زمین کی خریداری کیلئے ایڈوانس دینے کے لئے رقم رکھی ہوئی تھی۔ جسے چوری کیاگیاہے۔ میری عوام الناس سے اپیل ہے کہ اس چوری کرنیوالے نوجوان کے بارے میں جوبھی ہمیں اطلاع دے گا۔ اس کو ایک لاکھ روپے نقد انعام سے نوازا جائے گا۔ اور اطلاع دینے والے کا نام بھی صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔ انہوں نے مزید بتایاکہ اس نوجوان کے بارے میں موبائل نمبر0312-9565198 پر اطلاع دی جائے۔


Comments

comments