ضلع کونسل ایبٹ آباد نے صوبہ ہزارہ کے قیام کا مطالبہ کردیا۔


ایبٹ آباد: ضلع کو نسل ایبٹ آ باد نے اپنے خصو صی تعزیتی اجلا س میں تحر یک صو بہ ہزارہ کے با نی قا ئد ،سا بق صو با ئی وزیر ،سا بق چئیر مین و ضلع نا ظم ایبٹ آ باد سردار بابا حیدر زما ن کی ر حلت کو پو رے ہزارہ ڈویژن کے لئے عظیم اور نا قا بل تلا فی نقصا ن قرار دیتے ہو ئے ہزارہ کے حقوق کے لئے مرحوم کی خد ما ت کو بھر پور الفا ظ میں خرا ج عقیدت پیش کیا ہے ۔اجلاس میں اس عزم کا اظہا ر کیا گیا ہے کہ صو بہ ہزارہ کے قیا م کے لئے با با حیدر زما ن مر حو م کے مشن کو جا ری رکھا جا ئے گا۔اجلاس میں وزیر اعظم عمرا ن خا ن سے اپیل کی گئی ہے کہ جنو بی پنجا ب کے مجوزہ صو بہ کی طر ز پر صو بہ ہزارہ کے قیا م کے لئے بھی جا ئزہ کمیٹی تشکیل دی جائے۔ کو نسل کا خصو صی تعزیتی اجلاس جمعرات کے روز ڈسٹر کٹ کو نسل ہا ل میں رکن ضلع کو نسل شو کت ہا رو ن خا ن کی صدا رت میں منعقد کیا گیا۔

اجلاس سے خطا ب کر تے ہو ئے ضلع نا ظم ایبٹ آباد سردار سعید انور نے کہا کہ سردار حیدر زما ن کی وفا ت سے ہزارہ ڈو یژن کی سیا ست میں پیدا ہو نے ہو نے وا لا خلا ء صدیو ں تک پورا نہیں ہو سکے گااور ان کی سیا سی اور سما جی خد ما ت کو صدیو ں یاد رکھا جا ئے گا۔انہو ں نے کہا کہ با با سردار حیدر زما ن تحریک صو بہ ہزارہ کے با نی تھے ان کی وفا ت سے ہزارہ کے عوا م ایک نڈر لیڈر سے محرو م ہو گئے ہیں وہ صو با ئی وزیر ،چےئرمین اور ضلع نا ظم ایبٹ آباد بھی رہے ۔انہو ں نے ہزارہ کے عوا م کی فلا ح و ترقی اور حقو ق کے لئے اپنی سا ری زندگی وقف کر رکھی تھیں۔انہو ں نے کہا کہ با با حیدر زما ن کے مشن کو جا ری رکھا جا ئے گا اور ہزارہ صو بہ کے قیا م کی جدو جہد کو تیز کیا جا ئے گاہم وزیر اعظم پا کستا ن عمرا ن خا ن سے اپیل کر تے ہیں کہ وہ جس طر ح جنو بی پنجا ب صو بے کے قیا م کے لئے کمیٹی قا ئم کی گئی اسی طرح صو بہ ہزارہ کے قیا م کے لئے بھی کمیٹی بنا ئی جا ئے۔اجلاس میں بابا سردار حیدر زما ن کے لئے دعا ئے مغفرت بھی کی گئی ۔

اجلاس میں میں شو کت ہا رون خا ن ،کر نل(ر) شبیر ،سردار فخر عا لم گل ،اور نگزیب خا ن ،قا ر ی را شد،حمیرا سلطا نہ،عزیر الر حما ن ،اقبا ل خا ن جدو ن ،را جہ ممتاز،طا ہرفرا ز عبا سی ،جا ویداقبا ل اور دیگر اراکین ضلع کو نسل نے بھی با با سردار حیدر زما ن مر حو م کی خد ما ت کو خراج عقیدت پیش کر تے ہو ئے کہا کہ ان کی خد ما ت کو ہمیشہ یاد رکھا جا ئے گا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ با با حیدر زما ن کے گا ؤ ں دیوا ل منا ل میں ایک بڑا تعزیتی ریفرنس جلد منعقد کیا جا ئے گااور ہزارہ کی مشہو ر شا ہراہ کو با با حیدر زما ن کے نا م سے منسو ب کیا جا ئے گا۔اجلاس میں وا سا ایبٹ آباد کی کا ر کر دگی کو بھی تفصیلی طور پر زیر بحث لا یا گیااور شہر میں پینے کے صا ف پا نی کی فرا ہمی ،صفا ئی ستھرا ئی ،ٹیو ب ویلو ں کی مبینہ ابتر صو رتحا ل ،بھر تیو ں ،اخرا جا ت اور خریدا ریو ں کے حوا لے سے وا سا کی کا ر کر دگی پر ارا کین کی جا نب سے تشویش ظا ہر کر تے ہو ئے وا سا کی کا ر کر دگی بہتر بنا نے کے اقدا ما ت پر زور دیا گیا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کرنل (ر) سردار شبیر نے کہا کہ واسا میں ہونے والی بے قاعدگیوں گاڑیوں کی خریداری مرمتی اور مشینری مرمتی کے نام پر اخراجات کا آڈٹ کرایا جائے اور لاکھوں روپے ماہانہ تنخواہ وصول کرنے والے ریٹائرڈ آفیسر کی بجائے نوجوان آفیسر کی تعیناتی کو یقینی بنایا جائے اور افسران کی بجائے عوام کو سہولیات دینے کام کرنے والے مقامی لوگوں کو بھرتی کیا جائے اور واضح کیا کہ مضبوط بورڈ آف گورنر کے قیام سے ہی عوام کو ریلیف ملے گا اور بورڈ آف گورنر میں ایسے ممبران کو لایا جائے جو ادارہ کوسنبھالنے اورکرپشن کو روکنے کی صلاحیت رکھنے کے ساتھ ساتھ عوام کو ریلیف دینے کی اہلیت رکھتے ہوں کرنل (ر) سردار شبیرنے توجہ دلاتے ہوئے کہا کہ لاکھوں روپے کی گاڑیاں اور لاکھوں روپے مرمتی کے نام پر استعمال کر لیئے گئے لیکن ٹیوب ویلوں کی مرمتی نہ ہونے سے پانی کی فراہمی ممیں تاخیر دال میں کالا کالا ہے ۔

وا سا کے امور پر تفصیلی اظہا ر خیا ل کر تے ہو ئے رکن کو نسل کر نل(ر) شبیر نے وا سا کے 21خرا ب ٹیو ب ویلو ں کو تر جیحی بنیا دو ں پر ٹھیک کر کے بحا ل کیا جا ئے.روزانہ کی بنیا د پر صا ف پا نی کی فرا ہمی اور صفا ئی یقینی بنا ئی جا ئے۔اہلکا رو ں کو شہر یو ں کی شکا یا ت سننے کا پا بند بنا یا جا ئے اور کمشنر ہزارہ کو وا سا بورڈ آف گو رنر کا چئیر مین اور ،ایکسین وا پڈا اورایکسین پبلک ہیلتھ کو بو رڈ کا ممبر بنا یا جا ئے اور تما م امور بو ڑد کی منظو ری سے انجا م دئے جا ئیں تا کہ نا قص کا ر کردگی کی صو رت میں ذمہ دا را ن سے جواب دہی ممکن ہو سکے ۔


Comments

comments