رواں یاآئندہ ہفتے ضلع ناظم ایبٹ آبادکے الیکشن کے قوی امکانات۔ 


ایبٹ آباد:رواں یاآئندہ ہفتے ضلع ناظم کے الیکشن کے قوی امکانات۔ چیف الیکشن کمشنر سے رابطے۔ اس ضمن میں ذرائع نے صحافیوں کو بتایاکہ حکومتی گروپ نے مخصوص نشستوں کے اراکین سے عدالتی حکم امتناعی کے باوجود حلف برداری کروادی ہے۔ذرائع کے مطابق مخصوص نشستوں پر حلف کروانے کیلئے چیف الیکشن کمشنر نے زبانی احکامات دیتے ہوئے حلف لینے کا حکم جاری کیاتھا۔ یونین کونسل سلہڈ، کیہال اور بکوٹ میں ضمنی انتخابات میں شکست اورضلع کونسل میں اکثریت کھوجانے کے خوف سے حکومتی گروپ رواں یااگلے ہفتے ضلع ناظم کا الیکشن کروانے کیلئے سرگرم عمل ہے۔

اس سلسلے میں چیف الیکشن کمشنر سے رابطے کئے جارہے ہیں۔ اور توقع ہے کہ چیف الیکشن کمشنریوسی سلہڈ، بکوٹ اور کیہال میں ضمنی الیکشن کے بغیر ہی ضلع ناظم کاچناؤ کرنے کا حکم جاری کردیں گے۔ ذرائع کے مطابق یوسی کیہال، سلہڈ اور بکوٹ میں میں غیریقینی سیاسی صورتحال کی وجہ سے ضلع ناظم کا الیکشن ضمنی انتخابات کے بغیرہی کروانے کافیصلہ کیاگیاہے۔


Comments

comments