صاحب بہادر کے کلچر کو ختم کر کے عام ماحول اپنانے آیا ہوں : ڈی پی او خالدہمدانی۔


ہری پور(تحقیقاتی رپورٹ)ڈی پی او خالد محمود ہمدانی ڈپتی کمشنر سید فیاض علی شاہ نے کھلی کچہری سے خطاب کے دوران کہا ہے کہ کھلی کچہری کا مقصدعوام اور پولیس کے درمیان فاصلوں کو ختم کرنے کے لیے ایک قدم ملا کر معاشرے میں موجود مسائل کا ملکر خاتمہ کیا جاسکیا جن سے عوام اور اداروں کے درمیان فاصلے پیداہوتے ہیں جب تک ملکر کام نہیں ہو گا مسائل خاتمہ نہیں ہوگامعاشرے کے اندر انتظامات کو ٹھیک کرنے کے لیے سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گاعوام بلا خوف درپیش مسائل کی نشاندی کریں ۔

سابق تحصیل ناظم سلیم خان تنولی جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور پولیس کی ناقص تفتیش پر پھٹ پڑے ویلج کونسل کے سیکرٹری شہید نصیر خان کے بچوں کو ان کے باپ کا قاتل اور مجھے اپنے حملہ آور تا حال نہ مل سکے میں کیسے مان لوں کہ خیبر پختونخواہ پولیس پاکستان کی بہترین پولیس ہے مجھے میرے اور شہید نصیر خان کے بچوں کو انصاف فراہم کیا جائے ا لوگوں کو محکموں سے جو شکایات ہیں انکوختم کرنے کے لیے ایک بھائی چارے کی فضاء میں مل بیٹھ کر انکے حاتمہ کے لیے اقدامات کیے جاہیں ڈی پی او ہری پور سید خالد محمود ہمدانی اور ڈپٹی کمشنر فیاض شاہ نے لوگوں کے مسائل سن کر انکو حل کرنے کی یقین دھانی کروائی اور موقع پر حل ہونے والے مسائل کے حل کے لیے تمام سرکاری اداروں کے سربراہان کو ہدایت کی کہ وہ ہنگامی بنیادوں پر عوالناس کو درپیش مسائل کے لیے اپناکردار ادا کریں مجھے فخر ہے کہ میں ہری پور پولیس کا کمانڈر ہوں خیبر پختونخواہ پولیس پاکستان کی بہادر اور مثالی پولیس ہے صاحب بہادر کے کلچر کو ختم کر کے عام ماحول اپنانے آیا ہوں پھولوں کی پتیاں نچھاور کرنا اور استقبال پسند نہیں عوام کی جان و مال عزت و آبرو کی حفاظت پولیس کا فرض ہے کوتاہی برتنے والے اہلکاروں کی وردی اتر دوں گا ہم عوام کے خدمت گار ہیں حاکم نہیں کھلی کچہری کا مقصد عوام اور پولیس کے درمیان فاصلوں کو کم کرنا ہے ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ہری پور سید خالد ہمدانی ڈپتی کمشنر ہری پور سید فیاض علی شاہ نے تھانہ کھلابٹ میں منعقدہ کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

ڈی پی اونے کہا کہ عوام کے مسائل اور شکایات کے لیے تھانہ جات میں شکایات سنٹر قائم کر رکھے ہیں شکایات کا فوری ازالہ نہ ہوتو برائے راست میرے دفتر میں رابطہ کیا جائے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ہری پور اور ڈپٹی کمشنر کی تھانہ کھلابٹ میں کھلی کچہری کے انعقاد پر کھلابٹ کے شہریوں نے مسائل کے انبار لگا دیئے افسران بالا کا موقع پر آئے ہوئے مختلف محکمہ جات کے افسران کو تین دن کے اندر اندر مسائل کے حل کے لیے احکامات جاری کر دیئے کسی بھی شہری کا مسئلہ حل نہ ہو ا تو شہری ہمارے دفاتر میں آکر ہم سے کسی بھی وقت ملاقات کر سکتے ہیں عوام کو ہر ممکن بہتر اور صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ انصاف کے تقاضے پورے کرنے کے لیے تمام تر اقدامات اٹھائے جائیں گے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ہری پور سید خالد ہمدانی اور ڈپٹی کمشنر سید فیاض علی شاہ نے گزشہ شام تھانہ کھلابٹ میں منعقد کی گئی کھلی کچہری کے دوران معززین علاقہ اور بلدیاتی ممبران کی کثیر تعداد سے اپنے علیحدہ علیحدہ خطاب کے دوران کہا کہ کھلابٹ میں صفائی و ستھرائی تجاوزات کے حوالے سے گرینڈ آپریشن بہت جلد شروع کیا جائے گا قبضہ مافیا کے خلا کاروائی کے لیے بہت جلد ون ونڈ ومہم کا آغاز کیا جائے گا بڑے سے بڑے قبضہ مافیا کے خلاف بھی کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

کھلی کچہری میں سابق تحصیل ناظم ہری پور سلیم خان تنولی ہری پور کے نائب صدر ا قاضی نثار احمد خان تنولی سید مختار شاہ فیاض خان عبد السلام افتخار خان ترین ملک بنارس سرفراز تنولی ایوب ہوٹل سعید احمد اعوان اور ممبر ضلع کونسل عبد الرشید تنولی نے کھلابٹ کے مختلف مسائل پر تفصیلی روشنی ڈالتے ہوئے افسران بالا کو آگاہ کیا جس پرڈپٹی کمشنر ہری پور اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے فوری طور پر ماتحت عملہ اور محکمہ جات کے افسران کو فی الفور حل کرنے کے احکامات جاری کیے کھلی کچہری میں تھانہ کھلابٹ کی حدود سے تعلق رکھنے والے معززین علاقہ بلدیاتی ممبران کی کثیر تعداد بھی موجود تھی ۔

کھلی کچہری میں سابق تحصیل ناظم سلیم خان تنولی جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور پولیس کی ناقص تفتیش پر پھٹ پڑے ویلج کونسل کے سیکرٹری شہید نصیر خان کے بچوں کو ان کے باپ کا قاتل اور مجھے اپنے حملہ آور تا حال نہ مل سکے میں کیسے مان لوں کہ خیبر پختونخواہ پولیس پاکستان کی بہترین پولیس ہے مجھے میرے اور شہید نصیر خان کے بچوں کو انصاف فراہم کیا جائے ان خیالات کا اظہار سابق تحصیل ناظم ہری پور سلیم خان تنولی نے منعقدہ کھلی کچہری کے دوران ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ہری پور سید خالدہمدانی سے بات چیت کے دوران کیا انھوں نے کہا کہ ایک عوامی نمائدے کو ڈیڑھ سال کے عرصہ میں انصاف نہیں ملا تو عام آدمی کا کیا حال ہوگا جس پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ہری پور نے ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر صابر خان کو فوری طور پر کھلی کچہری میں طلب کر کے فوری طورپر ملزمان کی گرفتاری کے احکامات اور تین روز روپورٹ پیش کرنے کا حکم جاری کیا ۔


Comments

comments