ایوب میڈیکل کالج کی لیکچرار ڈاکٹرمہوش مکمل جل گئی۔ 


ایبٹ آباد:ایوب میڈیکل کالج کی لیکچرار مہوش مکمل جل گئی۔ برن یونٹ نہ ہونے کی وجہ سے بذریعہ ہیلی کاپٹر کھاریاں منتقل کیاجارہاہے۔ اس ضمن میں ذرائع نے صحافیوں کو بتایاکہ ایوب میڈیکل کالج کے اٹانومی ڈیپارٹمنٹ میں تعینات ڈاکٹر مہوش کو مرگی وغیرہ کے دورے پڑتے ہیں۔ جمعرات کے روز بھی وہ اپنے دفتر میں موجود تھیں کہ ان کو مرگی کا دورہ پڑا۔ جس کی وجہ سے وہ کمرے میں موجود گیس کے ہیٹرپرگرگئیں۔ جس کی وجہ سے ان کے کپڑوں میں آگ لگ گئی۔ اور وہ ہیٹرسے اٹھ نہ سکیں۔ دھواں اٹھنے پر جب لوگ کمرے میں داخل ہوئے تو ڈاکٹر مہوش کا جسم اسی فیصدسے زائد جل چکا تھا۔ ڈاکٹر مہوش کو تشویشناک حالت میں ایوب ٹیچنگ ہسپتال کے برائے نام برن یونٹ میں منتقل کیاگیا۔ جہاں نہ تو کوئی پلاسٹک سرجن ہے اور نہ ہی برن یونٹ میں کوئی سرجیکل آئی سی یوہے۔ جس کی وجہ سے بذریعہ ہیلی کاپٹر ڈاکٹر مہوش کو کھاریاں کے برن یونٹ میں منتقل کیاجارہاہے۔

ذرائع کے مطابق ایبٹ آباد سمیت ہزارہ بھر کے اراکین اسمبلی کی نااہلی کی وجہ سے ہزارہ میں کوئی بھی برن یونٹ موجود نہیں ہے۔ جس کی وجہ سے آتشزدگی سے متاثرہ مریضوں کو اسلام آباد ، واہ یا کھاریاں کے برن یونٹ میں لے جایا جاتاہے اور زیادہ تر مریض طویل سفر برداشت نہیں کرسکتے اور موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں۔ گزشتہ دس روز کے دوران بلال ٹاؤن میں ہونیوالی آتشزدگی سے یاسر خان اور ان کی اہلیہ موت کے میں جاچکے ہیں۔ جبکہ اس وقت تک سینکڑوں لوگ برن یونٹ نہ ہونے کی وجہ سے یا تو موت کے میں میں چلے گئے ہیں یا معذوری کی زندگی گزار رہے ہیں۔


Comments

comments