ایبٹ آباد ڈی آرسی غیرفعال ہوگئی۔ 


ایبٹ آباد:ڈی آرسی غیرفعال ہوگئی۔ ممبران اور پینلز کی غیرحاضری معمول بن گئی۔ شہری سراپا احتجاج۔ اس ضمن میں شہریوں نے صحافیوں کو بتایاکہ ایبٹ آباد میں تنازعات کے حل کیلئے بنائی جانیوالی (ڈی آرسی) کے سابق پینلز کے ممبران کو فارغ کرکے نئے ممبران کا تقرر کیاگیاتھا۔ تاہم نئے ممبران کی ڈی آرسی کے معاملات میں عدم دلچسپی کے باعث لوگ سارا دن ڈی آر سی کے دفتر میں خوار ہوتے رہتے ہیں۔ مختلف تھانوں کی جانب سے ڈی آر سی میں بھیجے جانیوالے مختلف مقدمات التواء کا شکار ہیں۔ کیونکہ ڈی آرسی کے پینلوں کے تمام ممبران روزانہ غیرحاضر رہتے ہیں۔ مقدمات کی سماعت کیلئے کوئی موجود نہیں ہوتا۔ جس کی وجہ سے درخواست گزار گھنٹوں انتظار کے بعدمایوسی کے بعد گھروں کو واپس لوٹ جاتے ہیں۔ ایبٹ آباد کے شہریوں نے ڈی آئی جی ہزارہ رینج سے مطالبہ کیاہے کہ ڈی آرسی کو فعال بنایاجائے اور مقدمات کو فوری طور پر نمٹانے کیلئے اقدامات کئے جائیں۔


Comments

comments