جھگیاں کے مشہور زمانہ منشیات فروش عبدالقادر نے جرگہ میں توبہ کرلی۔ 


ایبٹ آباد:ڈی ایس پی کینٹ اشتیاق خان کی کاوشیں۔ جھگیاں کے مشہور زمانہ منشیات فروش عبدالقادر نے جرگہ میں توبہ کرلی۔ اس ضمن میں پولیس اور مقامی ذرائع نے صحافیوں کو بتایاکہ ڈی پی او ایبٹ آباد سیّداشفاق انور کے حکم پر ایبٹ آباد کے تمام تھانوں نے منشیات فروشوں کیخلاف زبردست کارروائیاں کی ہیں۔ جس کی وجہ سے بہت سے منشیات فروش ایبٹ آباد چھوڑ گئے تھے۔ جھگیاں کا مشہور زمانہ منشیات فروش عبدالقادر کیخلاف بھی منشیات فروشی کی درجنوں ایف آئی آر درج تھیں۔ اور وہ سالوں سے منشیات فروشی کا دھندہ کرتاچلا آرہاتھا۔ ڈی ایس پی کینٹ اشتیاق خان نے چارج سنبھالنے کے بعد کینٹ سرکل میں منشیات فروشی کے قلع قمع کیلئے کارروائیاں شروع کیں

جھگیاں کے عبدالقادر نامی منشیات فروش نے ڈی ایس پی کینٹ اشتیاق خان کو منشیات فروشی سے تائب ہونے کا حلف دینے کی پیشکش کی۔ جس پر ڈی ایس پی کینٹ اشتیاق خان نے کہاکہ منشیات فروشی سے تائب ہونے کا حلف جھگیاں میں جرگے میں ہوگا۔ جس میں جھگیاں کے تمام معززین بھی موجود ہونگے۔ اس سلسلے میں بدھ کے روز جھگیاں میں ایک گرینڈ جرگے کا انعقاد کیاگیا۔ جس میں ڈی ایس پی کینٹ اشتیاق خان، ایس ایچ او کینٹ کیڈٹ حفیظ اورمیڈیا کے نمائندوں کے علاوہ جھگیاں کے عمائدین بھی بہت بڑی تعداد میں موجود تھے۔ اس گرینڈ جرگے میں عبدالقادر نے سرعام حلف دیتے ہوئے آئندہ منشیات فروشی نہ کرنے کی یقین دہانی کروائی۔ جبکہ عمائدین جھگیاں نے بھی اس بات کی یقین دہانی کروائی کہ اگر آئندہ عبدالقادر نے منشیات فروشی کی تو اس کی اطلاع پولیس کو دی جائے گی۔ ڈی ایس پی کینٹ اشتیاق خان نے عمائدین جھگیاں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ وہ جب تک کینٹ میں ہیں۔ کسی بھی منشیات فروش کو نہیں بخشا جائے گا۔ عبدالقادر جیسے لوگ اگر توبہ تائب ہوکر قومی دہارے میں شامل ہوجائیں


Comments

comments