مخصوص نشستوں پرالیکشن کمیشن کے نوٹیفکیشن کوہائیکورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ۔ 


ایبٹ آباد:مخصوص نشستوں پرالیکشن کمیشن کے نوٹیفکیشن کوہائیکورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ۔ اس ضمن میں ذرائع نے صحافیوں کو بتایاکہ ڈی سیٹ کیس کے فیصلے کے بعد ایبٹ آباد سے مخصوص نشستوں پر منتخب کئے جانیوالے خواتین حضرات بھی فارغ ہو گئے تھے۔ جس کے بعد حکومتی گروپ نے اپنے منظور نظر امیدواروں کی فہرست الیکشن کمیشن کو ارسال کی۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے مخصوص نشستوں پرتحصیل ایبٹ آباد کیلئے سردار غلام مصطفی ، ضلع کی مخصوص نشست کیلئے سردار احمدزیب اور سردار سفیرجبکہ خواتین کی مخصوص نشستوں پرڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی سردار یعقوب کی بہو مہرالنساء، طلعت یاسمین کا نوٹیفکیشن جاری کیاہے۔ ذرائع کے مطابق سلہڈ، کیہال اور بکوٹ میں ضمنی الیکشن سے قبل مخصوص نشستوں پر الیکشن کمیشن کے نوٹیفکیشن کو پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کیاگیاہے۔ جس کیلئے وکلاء سے مشاورت جاری ہے۔


Comments

comments