الیکشن کمیشن آف پاکستان نے مخصوص نشستوں کے نومنتخب ممبران کا نوٹیفکیشن معطل کردیا۔ 


ایبٹ آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے مخصوص نشستوں کے نومنتخب ممبران کا نوٹیفکیشن معطل کردیا۔ ذرائع کے مطابق ڈی سیٹ کیس کے فیصلے کے بعد پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے قبل ازوقت اورعجلت میں مخصوص نشستوں پر ممبران ضلع و تحصیل کونسل کا اعلان کیاگیا۔ اورالیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے یکم جنوری کو ضلع و تحصیل ایبٹ آباد اور حویلیاں کے ممبران کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیاگیاتھا۔ تحصیل ناظم حویلیاں سردار ارسل پرویز اور ممبر ضلع کونسل ندیم مغل کی جانب سے الیکشن کمیشن کے نوٹیفکیشن کیخلاف حکم امتناعی حاصل کیاگیا تھا۔ جس پر الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بدھ کے روز مخصوص نشستوں پر منتخب ہونے والے ممبران ضلع و تحصیل کونسل کے نوٹیفکیشن کو معطل کرنے کا حکم نامہ جاری کردیا۔


Comments

comments