ایمبولینس گاڑی میں آٹھ کلوچرس سمگل کرنیوالاافغانی گرفتار۔ 


ایبٹ آباد:ایمبولینس گاڑی میں آٹھ کلوچرس سمگل کرنیوالاافغانی گرفتار۔ اس ضمن میں ایکسائز انٹیلی جنس کے ذرائع نے صحافیوں کو بتایاکہ ہری پور میں واقع افغان مہاجرین کے کیمپ نمبر بارہ کا رہائشی مرزا خان ولد ظفرخان بدھ کے روز آٹھ کلوچرس اپنی ایمبولینس گاڑی کے خفیہ خانوں میں چھپا کر ایبٹ آباد لارہاتھاکہ مخبر کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ایکسائز انٹیلی جنس بیورو کے سب انسپکٹرنسیم خان نے ایمبولینس گاڑی کو روک کر تلاشی لیتے ہوئے گاڑی کے خفیہ خانوں سے آٹھ کلوچرس برآمد کرکے مرزا خان کو گرفتار کرلیا۔

ایکسائز انٹیلی جنس بیورو کے مراسلے کے بعد پولیس نے ملزم کیخلاف نائن سی کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔


Comments

comments