حویلیاں میں حاجی ایازخان جدون کاکامیاب پاورشو۔ 


حویلیاں:حویلیاں میں حاجی ایازخان جدون کاکامیاب پاورشو۔ الیکشن آفس کی افتتاحی تقریب میں شہریوں کی بھرپور شرکت۔ذرائع کے مطابق حویلیاں بازار میں امیدوارقومی اسمبلی حاجی ایازخان جدون کے الیکشن آفس کا افتتاح کردیاگیا۔ افتتاحی تقریب میں حویلیاں کے عمائدین نے کثیرتعداد میں شرکت کی۔ الیکشن آفس کی افتتاحی تقریب جلسہ کی شکل اختیار کرگئی۔ الیکشن آفس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حاجی ایازخان جدون نے کہاکہ میں حویلیاں کی تمام برادریوں کا مشکور ہوں۔ جنہوں نے میری حوصلہ افزائی کی۔ حویلیاں جس کو ہر دور میں نظرانداز کیاگیا۔ یہاں پر جنبہ کی سیاست کو فروغ دیاگیا۔ عام آدمی آج بھی مشکلات کا شکارہے۔ حویلیاں میں آج بھی طویل لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ حویلیاں کی عوام سے ووٹ لیکر ڈپٹی سپیکر کے عہدوں تک پہنچنے والوں نے کچھ نہیں کیا۔ یہ لوگ اپنے مفادات کے حصول کیلئے سرگرم رہے۔ حاجی ایازخان جدون نے مزید کہاکہ حویلیاں کے مسائل کا حل میری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ الیکشن میں کامیابی ملے یا نہ ملے۔ ان شاء اللہ حویلیاں کے عوام کے شانہ بشانہ چلتا رہونگا۔


Comments

comments