ایبٹ آبادپریس کلب اور یونین کی موجودہ کابینہ کو دوبارہ منتخب کرلیاگیا۔


ایبٹ آبادپریس کلب اور یونین کی موجودہ کابینہ کو دوبارہ منتخب کرلیاگیا۔انتخابات میں شاہد چوہدری کو بلا مقابلہ پریس کلب کا صدر راجہ منیر خان کو جنرل سیکرٹری جبکہ سردار نوید عالم کوبلا مقابلہ ایبٹ آباد یونین آف جرنلسٹس کا صدر اور ثاقب خان کو جنرل سیکرٹری منتخب کر لیا گیا اس سلسلے میں گزشتہ روز ایبٹ آباد پریس کلب و یونین آف جنرلسٹس کی جنرل باڈی کا مشترکہ اجلاس پریس کلب میں منعقد ہوا اجلاس میں ایبٹ آباد پریس کلب کے صدر محمد شاہد چوہدری اور ایبٹ آباد یونین آف جرنلسٹس کے صدر سردار نوید عالم نے سالانہ کارکردگی رپورٹ پیش کی جس پر جملہ ممبران نے بھر پور اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے انہیں کابینہ سمیت آئندہ ایک سال مدت کیلئے بھی منتخب کرنے پراتفاق کیا

ایبٹ آباد پریس کلب کی نو منتخب کابینہ کے دیگر اراکین میں سردار فیصل سینئر نائب صدر ، عبدالواسع خان نائب صدر ، اعظم شاہ اسسٹنٹ سیکرٹری ،سردار راشد خان جائنٹ سیکرٹری اور آصف اعوان فنانس سیکرٹری جبکہ ایبٹ آباد یونین آف جرنلسٹس کی کابینہ کے دیگر اراکین میں بشیر احمد سالار سینئر نائب صدر ، ندیم خان جدون نائب صدر ہارون تنولی اسسٹنٹ سیکرٹری مطیع الرحمان تنولی جائنٹ سیکرٹری ولدار احمد ستی فنانس سیکرٹری شامل ہیں ۔

جنرل باڈی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل راجہ محمد ہارون ، پی ایف یو جے کی ایگزیکٹو کونسل کے رکن سردار شفیق احمد ، ایبٹ آباد پریس کلب کے سابق صدر محمد عامر شہزاد جدون اور مسرور کاظمی پریس کلب و یونین کے دیگر اراکین نے محمد شاہد چوہدری ، سردار نوید عالم ، راجہ منیر خان ، ثاقب خان اور دیگر کابینہ کو عمدہ کارکردگی کا تسلسل بر قرار رکھنے پر بھر پور خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ انہیں آئندہ مدت کیلئے بھی بطور عہدیدار اپنی خدمات جاری رکھنی چاہیں ۔ انہوں نے اپنی جانب سے نو منتخب عہدیداروں کو بھر پور تعاون کا یقین د لایا اور صحافیوں سے اپیل کی کہ مشترکہ مقاصد کے حصول کیلئے بھی اسی طرح اپنی صفوں میں اتحاد بر قرار رکھیں ۔

دریں اثناء بلا مقابلہ منتخب عہدیداروں شاہد چوہدری ، سردار نوید عالم ، راجہ منیر خان ، ثاقب خان اور دیگر نے کہا کہ وہ صحافی برادری کی مشاورت سے کام کرینگے اور مثالی کارکردگی سے ان کی فلاح وبہبود کیلئے پالیسیاں وضع کی جائیں گی انہوں نے کارکردگی پر اعتماد کرنے پر ایبٹ آباد پریس کلب و یونین آف جرنلسٹس کے اراکین وکابینہ کا شکریہ ادا کیا اور انہیں یقین دلایا کہ وہ ان کی توقعات پر پورا اترنے کی کوشش کرینگے ۔


Comments

comments