تادم مرگ بھوک ہڑتال شروع کرنے کا اعلان۔


ہری پور: ایگری ٹیک ہزارہ فاسفیٹ کے ملازمین کاتادم مرگ بھوک ہڑتال شروع کرنے کا اعلان۔اس ضمن میں ورکرزیونین ایگری ٹیک ہزارہ فاسفیٹ کے صدر جواد رسول نے صحافیوں کو بتایاکہ ایگری ٹیک ہزارہ فاسفیٹ حطار کی انتظامیہ نے ورکریونین کے جنرل سیکرٹری قاری سرفراز،جوائنٹ سیکرٹری محمد رئیس کو بغیرکسی وجہ کے ملازمت سے برطرف کردیاتھا۔ جبکہ میرے اوپر فیکٹری میں داخلے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ جس کیخلاف فیکٹری کے کارکنوں نے شدید احتجاج کیا۔ لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔ فیکٹری کے تمام ملازمین آج بروز پیر سے فیکٹری کے گیٹ کے سامنے تادم مرگ بھوک ہڑتال کریں گے۔ جس کی تمام تر ذمہ داری انتظامیہ پر عائد ہوگی۔


Comments

comments