علی اصغر خان نے بھی اپنی سیاست میں آخری کیل ٹھونک دی۔


ایبٹ آباد:علی اصغر نے بھی اپنی سیاست میں آخری کیل ٹھونک دی۔ضلعی نظامت کا ٹکٹ سردار یعقوب کے بیٹے کرنل (ر) شبیر کو مل گیا۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ سال ہونیوالے عام انتخابات میں حلقہ این اے پندرہ سے مسلم لیگ(ن) کے سابق ڈپٹی سپیکر مرتضیٰ جاوید عباسی کو جتوانے کیلئے جہاں پاکستان تحریک انصاف کا حلقہ این اے پندرہ کا ٹکٹ علی اصغرخان کودیاگیا۔ وہیں خفیہ ہاتھوں نے دوسری جانب کڑلال برادری کے ووٹ تقسیم کرنے کیلئے سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی سردار یعقوب کو بھی علی اصغرخان کے مدمقابل میدان میں اتارا۔ جس کا نتیجہ یہ نکلا کہ نہ علی اصغرخان قومی اسمبلی کا الیکشن جیت سکے اور نہ ہی سردار یعقوب کامیابی حاصل کرسکے۔ اور مسلم لیگ (ن) کے سابق ڈپٹی سپیکر مرتضیٰ جاوید عباسی ایک مرتبہ پھر باآسانی قومی اسمبلی میں پہنچ گئے۔

سردار مہتاب عباسی کے خاندان کی جانب الیکشن کا بائیکاٹ کیوجہ سے مسلم لیگ(ن) کے ٹکٹوں کی تقسیم کا اختیار مرتضیٰ جاوید عباسی کو مل گیا۔ مرتضیٰ جاوید عباسی نے دوستی کا حق ادا کرتے ہوئے پی ٹی آئی کا مقابلہ کرنے کیلئے حلقہ این اے سولہ کیلئے مسلم لیگ(ن) کا ٹکٹ سب سے کمزور ترین امیدوارحاجی مہابت اعوان کو دیا۔ جس کی وجہ سے حلقہ این اے سولہ میں مسلم لیگ(ن) کوبڑی لیڈ سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے امیدوار علی اصغر خان نے اپنی سیاست میں آخری کیل ٹھونک دی ہے۔ علی اصغر خان نے ضلعی نظامت کیلئے پی ٹی آئی کا ٹکٹ اپنے ہاتھوں سے سردار یعقوب کے بیٹے کرنل (ر) شبیر کو دیا۔ سیاسی حلقوں نے ٹکٹوں کی اس تقسیم کو کچھ دو اور کچھ لو کی پالیسی قرار دیتے ہوئے اسے علی اصغرخان کی سیاست کاخاتمہ قرار دیاہے۔


Comments

comments