مسلم آبادبیریئرسے گزرکرآنیوالی گاڑی سے پانچ کلو چرس برآمد ۔ 


ایبٹ آباد:مسلم آبادبیریئرسے گزرکرآنیوالی گاڑی سے ایکسائز اہلکاروں نے پانچ کلو چرس برآمد کرکے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ اس ضمن میں ذرائع نے صحافیوں کو بتایاکہ ایکسائز انٹیلی جنس بیورو ہزارہ کے انچارج سب انسپکٹرنسیم خان نے مخبر کی اطلاع پر سلہڈمیں سوزوکی کمپنی کے شوروم کے پاس ناکہ بندی کی۔ اس دوران مسلم آباد بیریئر سے گزرکرآنیوالے سفیدرنگ کی ایف ایکس کار کو روک کر تلاشی لی تو گاڑی کے خفیہ خانوں سے پانچ کلوگرام اعلیٰ کوالٹی کی چرس برآمد ہوئی۔ جس پر گاڑی میں سواریارزادہ ولد شہزاد گل باڑہ خیبرایجنسی اور آصف خان ولد حسن شاہ سکنہ پہاڑی پورہ پشاور کو گرفتار کرلیا۔ منشیات کے سمگلروں کو تھانہ کینٹ کے حوالے کردیاگیاہے۔ جہاں ایکسائز کے مراسلے کے بعد تھانہ کینٹ میں نائن سی کے تحت ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے۔


Comments

comments