دہمتوڑ کے مکینوں نے واپڈا کا انتظام کفار سے واپس لینے کا مطالبہ کردیا۔


ایبٹ آباد:بجلی کی طویل بندش سے دہمتوڑ کے مکین بلبلا گئے۔ واپڈا کا انتظام کافروں سے واپس لینے کا مطالبہ۔ اس ضمن میں دہمتوڑ کے مکینوں نے صحافیوں کو بتایاکہ ہمارے علاقے کی بجلی شام سات بجے کے بعد بند کردی جاتی ہے۔ جس کی وجہ سے رمضان المبارک کے دوران شدید گرمی میں دہمتوڑ کے بچے، بڑے، بوڑھے ،جوان اور خواتین راتیں جاگ کر گزارتے ہیں۔ لوگوں کا کہنا تھاکہ رمضان المبارک میں بجلی کی بندش سے ایسا لگتاہے کہ واپڈا کا انتظام کافروں کے حوالے کردیاگیاہے۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ کفار سے بجلی بندش کے اختیارات واپس لے کر مسلمان ملازمین کو دیئے جائیں ۔ دہمتوڑ کے مکینوں نے دھمکی دی کہ اگر ہمارے علاقے میں بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کو ختم نہ کیاگیا تو مقامی لوگ واپڈا کے دفاتر کا گھیراؤ کرینگے اور شاہراہ ریشم پر احتجاجی دھرنا دیاجائے گا۔


Comments

comments