نواں شہر کے عوامی نمائندے نے معصوم زینب کے قاتل کو سرعام پھانسی دینے کا مطالبہ کردیا۔


ایبٹ آباد: قصور واقعے کا کیس انسداد دہشت گردی کی عدالت میں چلاتے ہوئے مجرم کو سرعام پھانسی دی جائے۔ نواں شہر کے عوامی نمائندے فرجاد جدون نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ننھی زینب کے ساتھ زیادتی اور قتل کا مجرم کسی بھی رعایت کا حقدار نہیں ہے ایسے لوگوں کو نشان عبرت بنانا چاہئے تاکہ آئندہ کوئی بھی غلیظ آدمی ایسا سوچ بھی نہ سکے حکومت کو بھی اس معاملے پر قانون بنانا چاہئے اور بچوں کے ساتھ زیادتی کرنے والے ملزمان کے لیے سزائے موت کا قانون بنانا چاہئے تاکہ کوئی بھی درندہ کسی معصوم کلی کو نہ روند سکے قصور واقعے پر ہر پاکستانی غمزدہ ہے اور ہر آنکھ اشکبار ہے ایسے واقعات ہماری بربادی کا اور عذاب الٰہی کا سبب بنیں گے ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے جلد از جلد اقدامات کیے جائیں تاکہ دوبارہ کسی زینب کے ساتھ ایسا نہ ہو سکے ۔


Comments

comments