پانچ بچوں کے باپ کو رات دو بجے گھر کے دروازے پر گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا ۔


ہر ی پور(بیورورپورٹ) پانچ بچوں کے باپ کو رات دو بجے گھر کے دروازے پر گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا اندھے قتل پر اہل علاقہ سراپا احتجاج ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گے پولیس نے اطلاع پاکر لاش کو اپنے قبضے میں لے کر ہسپتال منتقل کیا جہاں ضروری قانونی کاروائی کے بعدلاش کو تدفین کے لیے ورثاء کے حوالہ کردیا پولیس نے مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی ہے ۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ رات د و بجے کے قریب پنیاں کے نواحی علاقہ گدوالیاں کے محلہ ٹھنڈ ا میں پانچ معصوم چھوٹے چھوٹے بچوں کے باپ ملک ذاہد شاہ کو نامعلوم افراد نے رات کو گھر سے باہر بلوا کر قتل کر دیامقامی زرائع نے بتایا ہے کہ زاہد شاہ رات کو گھر میں سویا ہوا تھا کہ اس کے دروازے پر نامعلوم افراد نے دستک دی رات دو بجے کے قریب مدد کی درخواست کی تھی جس پر مقتول ملک زاہد نے انسانی ہمدری کے تحت رات دو بجے گھر کا دورازہ کھولا جونہی گھر کا دروازے کھولا تو تاک میں بیٹھے نامعلوم افراد نے ان پر فائرنگ کر دی جس سے زاہد شاہ شدید زخمی ہو گیا اور دس منٹ کے اندر ہی موقع پر ہی دم توڑ گیا فائرنگ کی آواز سے اہل خانہ سمیت اہل علاقہ بھی گھروں سے باہر نکل آئے اور مقتول کے گھر کے دروازے پر مقتول کی خون سے لت پت لاش پڑی ہوئی تھی ۔

پولیس نے اطلاع پاکر لاش کو اپنے قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے ہری پور ہسپتال منتقل کیا جہاں پوسٹ مارٹم ضروری قانونی کاروائی کے بعد لاش کو تدفین کے لیے ورثاء کے حوالہ کر دی ہے پولیس نے اہل خانہ کی مدعیت میں نامعلوم قاتلوں کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔


Comments

comments