وفاقی وزیر پانی و بجلی عابد شیر علی ، صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن مشتاق احمد غنی پر برس پڑے ۔


ایبٹ آباد: وفاقی وزیر پانی و بجلی عابد شیر علی ، صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن مشتاق احمد غنی پر برس پڑے ۔ بدھ کے روز ایبٹ آباد میں کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہاکہ چور، کرپٹ اور نااہل وزیر کی وجہ سے ایبٹ آباد کے عوام مسائل کا شکار ہیں اور چار سالوں میں یہ لوگ تین کلو میٹر روڈ نہیں بنا سکے ہیں ہماری حکومت نے برہان سے شاہ مقصود تک اس دوران پنتالیس کلو میٹر موٹر وے بنا دی ہے کرپٹ وزیر ، حفاظتی دیوار نہیں بننے دے رہا ہے جس کی وجہ سے بجلی کے منصوبے تعطل کا شکار ہو رہے ہیں عمران خان اپنے کرپٹ، نااہل وزیر کے اس اقدام کا نوٹس لے اس موقع پر انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کی نااہلی کی وجہ سے صوبے میں بجلی کے منصوبے تاخیر کا شکار ہوئے ہیں ایبٹ آباد میں وولٹیج کی کمی اور لوڈ شیڈنگ کے زمہ دار یہاں کے وزراء ہیں جنہوں نے اپنے ماتحت محکمے سی این ڈبلیو کے ساتھ ملکر ترقی کی راہ میں رکاوٹیں حائل کی ہیں جس کی بناء پر ہم ان کے فنڈز منجمد کرتے ہیں اور یہ فنڈز اس وقت تک منجمد رہیں گے جب تک یہ اپنی روش سے باز نہیں آ جاتے ۔

پی ٹی آئی کے ایم این اے ، ایم پی ایز اور وزراء کے فنڈز منجمد کرنے کااعلان کر دیا ۔

ایبٹ آباد:وفاقی وزیر پانی و بجلی عابد شیر علی نے صوبائی حکومت پی ٹی آئی کے چیئر مین عمران خان پر برس پڑے اور انہوں نے صوبائی حکومت اور ان کے وزراء کی جانب سے بجلی کے منصوبوں میں رکاوٹیں ڈالنے کی بناء پر پی ٹی آئی کے ایم این اے ، ایم پی ایز اور وزراء کے فنڈز منجمد کرنے کااعلان کر دیا ہے اور کہا کہ پی ٹی آئی حکومت ساڑھے چار سالوں میں 350ڈیموں میں سے ایک ڈیم تک نہیں بنا سکے ہم نے ساڑھے آٹھ ہزار میگا واٹ بجلی سسٹم میں شامل کر دی ہے اور مزید چار ہزار بہت جلد اس سسٹم میں شامل ہو جائے گی صوبائی حکومت کو ہم نے اربوں روپے ڈھائی سال قبل ادا کئے مگر آج تک یہ بجلی کے منصوبوں کیلئے زمین تک نہیں دے سکے جس کی وجہ سے صوبے میں لوڈ شیڈنگ، کم وولٹیج کے مسائل سے یہاں کی عوام مسائل کا شکار ہے خیبر پختونخواہ میں لوڈ شیڈنگ کے زمہ دار کرپٹ، نااہل، چور اور ڈاکو وزراء اور ان کے وزیر اعلیٰ ہیں انہوں نے کہا کہ آئندہ مئی تک صوبے میں اربوں روپے کے پراجیکٹ مکمل کر لئے جائیں گے ہم نے گزشتہ چار سالوں کے دوران آٹھ ہزار میگا واٹ بجلی سسٹم میں شامل کی ہے اور مزید ساڑھے چار ہزار جون تک اس سسٹم میں شامل ہو جائے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز ایبٹ آباد میں کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر اہلیان ایبٹ آباد اور ہزارہ نے شکایات کے انبار لگا دیئے جن میں سے متعدد شکایات کا موقع پر ہی ازالہ کر دیا گیا اور دو ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن کو فوری طور پر جاری کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں میڈیا سے بات چیت کرتے ہئے عابد شیر علی نے کہا کہ رواں ماہ اربوں روپے سے تعمیر ہونے والے220کے وی کے گرڈ سٹیشن کا مانسہرہ میں افتتاح کر رہے ہیں جبکہ کوہاٹ، برہان اور شیخ احمد زئی کے گرڈ سٹیشنز کی تعمیر بھی جلد مکمل کر لی جائے گی جبکہ چکدرہ اور نوشہرہ کے گرڈ سٹیشن کی تعمیر وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ کی نااہلی کی وجہ سے نہیں ہو سکی ہے ہم نے کروڑوں روپے زمین کی خریداری کیلئے ادا کر دیئے مگر اس کے رشتہ دار کی زمین آج تک نہیں خریدی جا سکی اب ہم نے خود فیصلہ کیا ہے کہ دونوں گرڈ سٹیشن بنائیں کے پی کے کے کرپٹ وزراء کو شرم آنی چاہیے کہ وہ عوامی مفاد کے منصوبوں میں رکاوٹیں ڈال رہے ہیں اگر ان کے پاس پیسے نہیں ہیں تو وہ شہباز شریف سے زکواۃ لیں انہوں نے مزید کہا کہ اکتیس مارچ تک نئی ٹرانسمیشن لائنوں کو اپ گریڈ کر دیا جائے گا جس سے بجلی کی ترسیل میں مزید بہتری آئے گی ۔

چوہدری عابد شیرعلی مزیدنے کہا کہ فاٹا کو صوبہ خیبر پختونخواہ میں ضم کرنے کیلئے ہماری جماعت ڈھائی سال سے محنت کر رہی ہے اور ہم فاٹا کو جلد ہی صوبے کا حصہ بنائیں گے طاہر القادری اس ملک کے ساتھ وفا نہیں رکھتے اور وہ باہر سے چندہ اکٹھا کر کے یہاں پر افرا تفری پھیلا رہے ہیں ان کے احتجاج سے کوئی فرق نہیں پڑے گا طاہر القادری دین کے ساتھ بھی مذاق کر رہے ہیں اور وہ ماضی میں توہین رسالت کے مرتکب رہے ہیں شیخ رشید سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کے جوتے پالش کرتا رہا ہے اور مشرف دور میں انہوں نے چائنہ سے دو نمبر انجمن منگوا کر ریلولے کے محکموں کو اربوں روپے کا نقصان دیا ہے اس پر نیب سمیت دیگر تحقیقاتی ادارے آج تک خاموشی اختیار کئے ہوئے ہیں نیب اور دیگر اداروں کو صرف نواز شریف ہی نظر آ رہے ہیں کراچی بلدیہ فیکٹری میں 265افراد کی ہلاکتیں،بارہ مئی میں وکلاء اور نہتے لوگوں کے قاتل ، لال مسجد میں بے دردی سے شہید کیئے جانے والے درجنوں طلباء و طالبات ، اکبر بھگٹی کا قتل انہیں نظر نہیں آ رہا ہے اگر ہمیں نواز شریف اجازت دیں تو ہم ان کے خلاف سپریم کورٹ اور نیب میں جائیں گے اور ان سے حساب لیں گے چکوال کی عوام نے مسلم لیگ ن کے حق میں ووٹ دیکر یہ فیصلہ دے دیا ہے کہ نواز شریف ایک اہل، دیانتدار اور فرض شناس لیڈر ہیں شیخ رشید ، عمران خان نے چکوال کے الیکشن جیتنے کیلئے جو مٹھائی جمع کر رکھی تھی اسے اب عمران کی شادی پر تقسیم کریں انہوں نے مزید کہا کہ ہم ہزارہ سمیت ملک میں نئی چار کمپنیاں بنا رہے ہیں جن پر کام جاری ہے جس سے واپڈا کے مسائل میں مزید کمی آئے گی

وفاقی وزیر پانی و بجلی عابد شیر علی نے ہزارہ کیلئے خصوصی پیکج کا اعلان ۔

ایبٹ آباد:وفاقی وزیر پانی و بجلی عابد شیر علی نے ہزارہ کیلئے خصوصی پیکج کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ جلد ہی دو سو بیس کے وی نیا گرڈ سٹیشن بنایا جا رہا ہے اسی طرح 132کے وی کے چھ نئے گرڈ سٹیشن لورہ، خانپور، تورغر، مانسہرہ، ایبٹ آباد، بنائے جا رہے ہیں جن کا سروے جاری ہے اسی طرح ایبٹ آباد سمیت ہزارہ کے دیگر علاقوں میں بجلی کے بوسیدہ نظام کو بہتر بنانے کیلئے جامہ حکمت عملی پر کام جاری ہے جس سے یہاں کے بجلی کے مسائل حل ہو جائیں گے اور ہزارہ کی عوام کو لوڈ شیڈنگ سے نجات مل جائے گی انہوں نے ایبٹ آباد شہر اور ملکپورہ کیلئے الگ فیڈر بنانے کی منظوری بھی دے دی ہے جس سے ان علاقوں کے کم وولٹیج سمیت دیگر مسائل حل ہو جائیں گے

ملکپورہ اربن فیڈر کے قیام کیلئے وفاقی وزیر پانی و بجلی نے منظوری دے دی ۔

ایبٹ آباد: ملکپورہ اربن فیڈر کے قیام کیلئے وفاقی وزیر پانی و بجلی نے منظوری دے دی ہے اور واپڈا کے متعلقہ حکام کو ہدایت دی ہے کہ وہ اس سلسلے میں ابتدائی سروے اورفزیبیلٹی رپورٹ تیار کر کے کمپنی کو بھیجیں اس سلسلے میں وفاقی وزیر پانی و بجلی نے کھلی کچہری کے دوران ضلعی کونسلر سردار فخر عالم گل، تحصیل کونسلر سردار شیر دل، ویلج ناظمین سردار شکیل، شمس الرحمن ، خرم شہزاد اور ملکپورہ کی سیاسی و سماجی شخصیت ملک شوکت نے الگ الگ درخواستیں پیش کیں جس میں انہوں نے وفاقی وزیر سے استدعا کی کہ ملکپورہ اور اس کے گردونواح میں تمام دیہی علاقوں میں بجلی کے کم وولٹیج سمیت دیگر مسائل ہیں اور یہاں پر ایک کمپلینٹ آفس اور سٹاف کی کمی ہونے کی وجہ سے کئی کئی گھنٹے اور بعض اوقات ایک اور دو دن تک بجلی بند رہتی ہے اور یہ علاقے شہر میں ہونے کے باوجود بجلی سے محروم رہتے ہیں جس پر وفاقی وزیر نے فوری طور پر متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ ملکپورہ فیڈر کے قیام کیلئے سروے اور فزیبلٹی تیار کریں تاکہ جلد از جلد ملکپورہ فیڈر کا قیام عمل میں لایا جا سکے اور یہاں کے لوگوں کو درپیش مسائل کم ہو سکیں


Comments

comments