ایف آئی اے نے ہنڈی کاکاروبار کرنیوالے کوگرفتارکرلیا۔


ایبٹ آباد:ایف آئی اے ہزارہ کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کا مانسہرہ میں غیر قانونی ہنڈی کا کاروبار کرنے والے گروہ کے ٹھکانے پر چھاپہ اور اس دوران بڑی تعداد میں غیر ملکی کرنسی برآمد کر لی گئی ہے اور اس غیر قانونی دھندے میں ملوث ایک شخص کو گرفتار کر لیا ہے اور اس کے خلاف غیر قانونی کرنسی کا دھندہ کرنے کا قانون کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایف آئی اے ایبٹ آباد نعیم خان نے بمعہ اپنی ٹیم کے مانسہرہ میں گزشتہ ایک عرصہ سے ہنڈی کا غیر قانونی کاروبار کرنے والے چرس کے ٹھکانے پر چھاپہ مارا اور اس دوران تین لاکھ پچاس ہزار روپے پاکستانی، ایک لاکھ چالیس ہزار سعودی ریال اور پچاس ہزار کویتی دیوار برآمد کر لیئے گئے ہیں اور اس کاروبار میں ملوث محمد افضل ولد اورنگزیب کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور اس کے خلاف غیر قانونی ہنڈی کا کاروبار کرنے کے قانون کے تحت زیر دفعہ4/23FEr Act 1947کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مزید تفتیش شروع کر لی گئی ہے جبکہ ہزارہ کے دیگر شہروں میں بھی ہنڈی کا کاروبار کرنے والوں کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا گیا ہے اور ان کے خلاف چھاپوں کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے اس کاروبار کی وجہ سے ملکی خزانے کو نقصان پہنچتا ہے


Comments

comments