ایف آئی اے نے نواں شہر سے سردارلیاقت اورکاظم خان کوگرفتارکرلیا۔ 


ایبٹ آباد:ایف آئی اے نے نواں شہر سے انسانی سمگلرکوگرفتارکرلیا۔ اس ضمن میں ایف آئی اے کے ذرائع نے صحافیوں کو بتایاکہ ڈنہ چوناکاری کا رہائشی سردارلیاقت علی ولد گل زمان اورکاظم خان ولد محمد یوسف چند سال قبل سپلائی میں سریرنامی ٹریول ایجنسی چلاتے تھے۔ جہاں دونوں نے درجنوں لوگوں سے بیرون ملک بھیجنے کے نام پر کروڑوں روپے وصول کئے اور فرار ہوگئے۔ سردار لیاقت اور کاظم خان کیخلاف ایف آئی اے راولپنڈی/اسلام آبادمیں چارایف آئی آر، پشاوراور ایبٹ آبادمیں مختلف ایف آئی آر درج تھیں۔ایف آئی اے ذرائع کے مطابق دونوں ملزمان کے بارے میں اطلاع ملی کہ یہ ایبٹ آباد میں آئے ہوئے ہیں۔ جس پر سب انسپکٹر حسن، عبدالمالک اور انسپکٹرسعادت خان نے بمع نفری ڈنہ چوناکاری میں چھاپہ کے دوران ملزمان سردارلیاقت علی اورکاظم خان کو گرفتار کرلیاہے۔


Comments

comments