بچیوں کی نازیبا ویڈیو بناکر سوشل میڈیا پر پھیلانے والا شیطان گرفتار۔ 


ایبٹ آباد:بچیوں کی نازیبا ویڈیو بناکر سوشل میڈیا پر پھیلانے والا شیطان گرفتار۔ ملزم سے تفتیش شروع۔ اس ضمن میں ایف آئی اے سائبرکرائم ونگ ایبٹ آباد کے ذرائع نے صحافیوں کو بتایاکہ تربیلا کا رہائشی وقار احمد کمسن بچیوں کی غیراخلاقی ویڈیو بنا کر انہیں سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کردیاتھا۔ انٹرپول سپین کی نشاندہی پر ایف آئی اے سائبر کرائم نے تربیلا میں وقار احمد کے گھر چھاپہ مار کرے اسے گرفتار کرلیاہے۔ گھر کی تلاشی کے دوران موبائل فون اور ڈیجیٹل آلات بھی قبضے میں کرلئے گئے ہیں۔

ایف آئی اے ذرائع نے مزید بتایاکہ وقار احمد کا تعلق بچیوں کی غیر اخلاقی ویڈیوز بنانے والے بین الاقوامی گروپ کیساتھ بتایاجاتاہے۔ اور ملزم وقار احمدغیر اخلاقی ویڈیوز بنانے والے بین الاقوامی گروپ سے رابطے میں تھا۔ ملزم بچیوں کی غیر اخلاقی ویڈیوز کو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرتا تھاملزم کے موبائل فون اوراور آلات میں غیر اخلاقی ویڈیوز موجود تھیں۔ ملزم تنویراحمدکے خلاف سائبر کرائم ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیاگیاہے۔


Comments

comments