ہزارہ کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل کی رنگارنگ تقریب ۔


ایبٹ آباد:ہزارہ کرکٹ ٹورنامنٹ احمدشاہ کلب نے جیت لیا۔ کامرس کالج گراؤنڈ میں رنگارنگ تقریب میں مہمان خصوصی شوکت یوسفزئی کی شرکت۔ کھلاڑیوں اور ٹورنامنٹ کمیٹی میں انعامات تقسیم۔ اس ضمن میں ذرائع نے صحافیوں کو بتایاکہ آرگنائزنگ کمیٹی کے ممبران فیضان خان جدون،منصورخالد،نذیرسواتی ،ظہورپختون اور دیگرنے کامرس کالج گراؤنڈ میں ہزارہ کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا۔ اس ٹورنامنٹ کا فائنل میچ جان الیون اور احمدشاہ کی ٹیموں کے مابین کھیلاگیا۔ فائنل میچ کے مہمان خصوصی وزیراعلیٰ کے مشیرشوکت یوسفزئی تھے۔

شوکت یوسفزئی جب کامرس کالج گراؤنڈ میں پہنچے تو ان کا پرتپاک استقبال کیاگیا۔ شوکت یوسفزئی کے ہمراہ پی ٹی آئی کے رہنماء آصف زبیر شیخ، پی ٹی آئی کے ضلعی صدر نقیب اللہ خان، ناظم منیر خان جدون، حاجی وحیداور دیگر بھی تھے۔ کانٹے دار مقابلے کے بعد فائنل میچ میں احمدشاہ کلب نے جیت لیا۔ مہمان خصوصی شوکت یوسفزئی نے فائنل میچ کے موقع پر کیک بھی کاٹا اور کھلاڑیوں میں انعامات بھی تقسیم کئے۔ آرگنائزنگ کمیٹی کی جانب سے بیس ہزار روپے ٹورنامنٹ جیتنے والی جبکہ دس ہزار روپے رنراپ کو دیئے گئے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے شوکت یوسفزئی نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف کی صوبائی حکومت نے کھیلوں کے فروغ کیلئے خصوصی اقدامات کئے ہیں۔ نئے انتخابات کے بعد پی ٹی آئی کی حکومت اپنی پالیسیوؤں کا تسلسل جاری رکھے گی۔ انہوں نے شاندار ٹورنامنٹ کے انعقاد پرفیضان خان جدون،منصورخالد،نذیرسواتی ،ظہورپختون کو خراج تحسین پیش کیا اور اس توقع کا اظہار کیاکہ وہ نوجوان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی اور مثبت سرگرمیوں کے فروغ کیلئے اس قسم کے ٹورنامنٹ کا انعقاد کرتے رہیں گے۔


Comments

comments