نواں شہر کی تنگ و تاریک گلیاں۔ آتشزدگی سے گھرجل کر خاکستر۔ 


ایبٹ آباد:نواں شہر کی تنگ و تاریک گلیاں۔ آتشزدگی سے گھرجل کر خاکستر۔ قیمتی سامان تباہ۔ اس ضمن میں پولیس ، ریسکیو اور مقامی ذرائع نے صحافیوں کو بتایاکہ پیر کے روز نواں شہر کے محلہ عمران زئی میں رمضان نامی شخص کے گھر میں گیس لیک ہونے کی وجہ سے آگ بھڑک اٹھی۔ جس نے چند لمحوں میں پورے گھر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آتشزدگی کی اطلاع ملتے ہی مقامی لوگوں کے علاوہ ریسکیو ڈبل ون ڈبل ٹو کے اہلکار بھی موقع پر پہنچ گئے۔ آگ اتنی شدید تھی کہ مقامی لوگ اورریسکیواہلکار تنگ و تاریک گلیوں کی وجہ سے آگ نہ بجھا سکے۔

ریسکیو کے اہلکاروں نے ایک ہزار فٹ لمبا پائپ استعمال کرکے آگ کو مزید پھیلنے سے روک لیا۔ مقامی لوگ اور ریسکیو اہلکار چارگھنٹے تک آگ پر قابو پانے میں مصروف رہے۔ مقامی لوگوں کے مطابق گھر کے چارکمرے اور ان میں موجود تمام قیمتی سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔ ریسکیو آپریشن کی نگرانی ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر غیورمشتاق اور حفیظ الرحمن کے علاوہ ممبر ضلع کونسل یوسی نواں شہر اقبال خان نے کی۔


Comments

comments