قیمتی زمین پر قبضے کے لئے کوہستانیوں کی مدد سے حملہ۔اندھادھند فائرنگ۔ 


ایبٹ آباد:قیمتی زمین پر قبضے کے لئے کوہستانیوں کی مدد سے حملہ۔اندھادھند فائرنگ۔ متعدد افراد زخمی۔ گاڑی بھی توڑ دی گئی۔ اس ضمن میں جاوید شہید روڈ کے رہائشی قمرزمان اور دیگر نے صحافیوں کوبتایاکہ منڈیاں میں سنہری بنک کے سامنے ہماری قیمتی وراثتی زمین ہے۔ جہاں پر لنڈے کی دوکانیں وغیرہ بنائی ہوئی ہیں۔ میاں دی سیری کا رہائشی سیّدامجدشاہ اپنے بیٹے سیّدوقار امجد اور دس پندرہ مسلح کوہستانیوں کے ہمراہ لنڈابازار میں گھسا اور زبردستی دوکانیں بند کرانا شروع کردیں۔ اسی اثناء میں اطلاع ملنے پر میں بھی موقع پر پہنچ گیا۔ جہاں ان لوگوں نے میرے اوپر حملہ کردیا اور خودکار ہتھیاروں سے اندھا دھند فائرنگ شروع کردی۔ جس سے لنڈا بازار میں بھگدڑ مچ گئی۔ جبکہ ان لوگوں نے میرے اوپر حملہ کردیا۔

جھگڑے کے دوران کئی لوگ زخمی ہوئے۔ جبکہ حملہ آور فرار ہوتے وقت اپنی گاڑی موقع پر ہی چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ ہم نے ان لوگوں کیخلاف تھانہ میرپور میں مقدمے کے اندراج کیلئے درخواست دی۔ لیکن پولیس ان لوگوں کی مکمل پشت پناہی کررہی ہے۔ تھانہ میرپور کے ایس ایچ او نے موقع پر آکر سب کچھ دیکھا اور دوکانداروں سے بھی حملہ آوروں کے بارے میں معلومات لیں۔ لیکن ابھی تک اس حملے کی ایف آئی آر تک درج نہیں کی گئی ہے۔ بلکہ الٹا پولیس کراس کیس بنانے میں حملہ آوروں کی معاونت بھی کررہی ہے۔


Comments

comments