یونین کونسل بیرنگلی مین طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی ۔


ایبٹ آباد:یونین کونسل بیرنگلی مین طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی ہے متعدد تعلیمی اداروں اور گھروں کو شدید نقصان پہنچا ہے جبکہ دو گاڑیاں اور ایک رولر بھی پانی کی نذر ہو گیا ہے گزشتہ شب بیرن گلی میں طوفانی بارش نے تباہی مچا دی گرلز پرائمری سکول بیرنگلی، بوائز پرائمری سکول اوورنیا، ہائی سکول بیرنگلی کی دیواریں گر گئیں جبکہ اورنگزیب نامی شخص کی شہ زور گاڑی بھی پانی کی نذر ہو گئی ہے جبکہ ایک رولر بھی سلائیدنگ کے نیچے دب گیا ہے شدید بارش کی وجہ سے مین بیرنگلی سمیت رابطہ سڑکوں کو نقصان پہنچا اور جگہ جگہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گئیں۔


Comments

comments