فرنٹیئرمیڈیکل کالج کے بہن بھائی ٹریفک حادثے میں جاں بحق۔ 


ایبٹ آباد:فرنٹیئرمیڈیکل کالج کے بہن بھائی ٹریفک حادثے میں جاں بحق۔ اس ضمن میں مقامی ذرائع نے صحافیوں کو بتایاکہ مانسہرہ بھیرکنڈکارہائشی شاہ رخ شاہ اور اس کی بہن ثمرہ شاہ فرنٹیئرمیڈیکل کالج کے طالبعلم تھے۔ جمعرات کے روز دونوں کالج سے گھر واپس جارہے تھے کہ داتابیریئر کے قریب ایک تیزرفتار ٹرک نے ان کی کار کو ٹکر ماردی۔ بدترین حادثے میں دونوں بہن بھائی جاں بحق ہوگئے۔ جن کی لاشیں پولیس نے کنگ عبداللہ ہسپتال مانسہرہ منتقل کردیں۔ شاہ رخ شاہ کے بارے میں بتایاگیاہے کہ وہ سول ڈیفنس مانسہرہ کے محافظ بھی تھے۔ دونوں بہن بھائی کی نمازجنازہ جمعرات کی شب آٹھ بجے بھیرکنڈ میں ادا کی گئی۔ اور پھر بعدازاں دونوں کو علاقائی قبرستان میں سپرد خاک کردیاگیا۔


Comments

comments