فوڈاتھارٹی کی بانڈہ املوک میں بڑی کارروائی۔ ملٹی نیشنل کمپنیوں کی چھ ہزار لیٹرمشروبات ضبط۔ 


ایبٹ آباد:فوڈاتھارٹی کی بانڈہ املوک میں بڑی کارروائی۔ ملٹی نیشنل کمپنیوں کی چھ ہزار لیٹرمشروبات ضبط۔ مزیدکارروائی کیلئے پنجاب فوڈاتھارٹی کو بھی خط لکھ دیاگیا۔ اس ضمن میں حلال فوڈ اتھارٹی کے ڈائریکٹر عدیل نے صحافیوں کو بتایاکہ ہم نے ایک نوجوان کو موٹرسائیکل پر پیسپی ، ڈیو، مرنڈا وغیرہ فروخت کرتے ہوئے دیکھا تو اس کے مال کو شک گزرنے پر چیک کیا تو اس کے پاس موجود تمام مشروبات جعلی نکلیں۔ مذکورہ نوجوان نے اپنانام ثاقب بتایا۔ چھان بین کے دوران ثاقب نے جعلی مشروبات کے گودام کی نشاندہی کی۔ ثاقب کی نشاندہی پر بانڈہ املوک بسکٹ فیکٹری کے قریب گودام سے بھاری مقدار میں جعلی پیپسی اور دیگر مشروبات کو ضبط کیاگیا۔

ثاقب جو کہ جعلی مشروبات کی خود ہی ڈیلیوری بھی کرتاتھا۔ ثاقب کی نشاندہی پر تمام دوکانوں پر سپلائی کی جانیوالی مجموعی طور پر چھ ہزار لیٹر جعلی مشروبات بھی ضبط کرلی گئیں۔پوچھ گچھ کے دوران ثاقب نے بتایاکہ اس نے یہ جعلی مشروبات راولپنڈی سے منگوائی تھیں۔ حلال فوڈ اتھارٹی کے ڈائریکٹر عدیل کے مطابق راولپنڈی والی فیکٹری کیخلاف کارروائی کیلئے پنجاب فوڈ اتھارٹی کو خط لکھ دیاگیاہے۔ جبکہ ثاقب ایبٹ آباد میں تمام مشروبات اوریجنل کرکے فروخت کرتاتھا۔ ثاقب جعلی مشروبات کا کاٹن 330روپے میں خرید کر410روپے میں فروخت کرتاتھا۔ عدیل نے مزید بتایاکہ ثاقب کے گودام کو ایک ہفتے کیلئے سیل کردیاگیاہے۔ جبکہ ثاقب کیخلاف مزید کارروائی کیلئے ہیڈکوارٹرکو کیس ارسال کردیاگیاہے۔ اورچند روز کے اندر ثاقب کیخلاف مزید سخت کارروائی کی جائے گی۔

gif

gif


Comments

comments