شیخ البانڈی: پرانا ناظم، نئے ناظم کے گلے پڑگیا۔جامع مسجد کے باہرایک دوسرے پرحملہ۔


ایبٹ آباد/شیخ البانڈی: وسیم خان جدون کی سکیموں پرسیاست۔ جامع مسجد شیخ البانڈی کے باہروسیم خان جدون اورنبیل خان کاایک دوسرے پرحملہ۔ تھانہ کینٹ میں درخواست دیدی گئی۔اس ضمن میں ذرائع نے صحافیوں کو بتایاکہ سابق وسیم خان جدون سال2018ء کے عام انتخابات میں صوبائی اسمبلی کی نشست پر الیکشن لڑنے کی وجہ سے ممبر ضلع کونسل یونین کونسل شیخ البانڈی کے عہدے سے مستعفی ہوگئے۔

وسیم خان جدون کی خالی ہونیوالی نشست پر دسمبر2018ء میں ہونیوالے ضمنی الیکشن میں کانٹے دار مقابلے کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے نامزد امیدوار نبیل خان کامیاب ہوئے۔ وسیم خان جدون نے ضمنی الیکشن میں خرم شہزاد کی حمایت کا اعلان کیا۔ وسیم خان جدون خرم شہزاد کی الیکشن کمپین خود چلاتے رہے۔ خرم شہزاد کی انتخابی مہم کے دوران وسیم خان جدون یہ اعلانات ہی کرتے رہے کہ انہوں نے کروڑوں روپے کی ترقیاتی سکیمیں منظور کروالی ہیں۔ خرم شہزاد ان سکیموں کی صرف دیکھ بھال ہی کرے گا۔ کیونکہ اب بلدیاتی حکومتوں کے ختم ہونے میں چند ماہ رہے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق یونین کونسل شیخ البانڈی سے کامیاب ہونیوالے ممبر ضلع کونسل نبیل خان مبینہ طور پر وسیم خان جدون کی ترقیاتی سکیموں پر اپنے نام لکھوا رہے تھے۔ رمضان المبارک کے پہلے جمعتہ المبارک کی نماز وسیم خان جدون اور نبیل خان نے شیخ البانڈی کی جامع مسجد میں ادا کی۔ دونوں جب نماز کی ادائیگی کے بعد مسجد سے باہر نکلے تو وسیم خان جدون نے نبیل خان سے کہاکہ تم میری سکیموں پر اپنے نام کیوں لکھوا رہے ہو؟ اس بات پر وسیم خان جدون اور نبیل خان ایک دوسرے کیساتھ گتھم گتھا ہوگئے اورایک دوسرے کو مارنا شروع کردیا۔ تاہم مقامی لوگوں نے بیچ بچاؤ کراتے ہوئے دونوں کو جھگڑے کے دوران ہی قابو کرکے ایک دوسرے سے الگ کردیا۔

ذرائع کے مطابق جھگڑے کے بعد پی ٹی آئی کے ممبر ضلع کونسل نبیل خان نے تھانہ کینٹ میں سابق ممبر ضلع کونسل وسیم خان جدون کیخلاف درخواست دے دی ہے۔ وسیم خان جدون اور نبیل خان کے مابین جھگڑے کے بعد شیخ البانڈی میں حالات کشیدہ ہیں۔

gif


Comments

comments