بابرنواز کی دعوت پرسابق وزیراعظم ہری پور میں جلسہ عام سے خطاب کرینگے۔


ایبٹ آباد:پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد و سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے رکن قومی اسمبلی بابر نواز خان کی دورہ ہریپور کی دعوت قبول کر لی ہے بیس جنوری کو ہریپور میں عظیم الشان عوامی اجتماع سے خطاب کریں گے تیاریوں کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔
ذرائع کے مطابق رکن قومی اسمبلی بابر نواز خان کی خصوصی دعوت پر سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف بیس جنوری کروز ہفتہ دن دو بجے عوامی باغ کھلابٹ ہریپور میں منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کریں گے محترمہ مریم نواز سمیت مسلم لیگ کے مرکزی و صوبائی قائدین بھی ہمراہ ہوں گے جلسہ کی انتظامی کمیٹی کے سربراہ بلال نواز خان نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ تحریک عدل جلسہ عام عظیم الشان و تاریخی ہو گا جسکے لئے انتظامات کا تیزی سے آغاز کر دیا گیا ہے ہزارہ موٹر وے کا تحفہ دینے والے قائد پاکستان میاں محمد نواز شریف کا اہلیان ہزارہ تاریخی و فقید المثال استقبال کریں گے۔


Comments

comments