چارملزمان نے خوبروخواجہ سراء باسط کو زیادتی کا نشانہ بناڈالا۔


حطار (سہیل خان) تھانہ کوٹ نجیب اللہ کی حدود کاہل میرپور میں خوبروخواجہ سراء کو ذیادتی کا نشانہ بنادیا گیا۔ ذرائع کے مطابق جاوید سکنہ کاہل میرپور دوست کی شادی پر واہ کینٹ میں جوڑا لے کرگیا جس موقع پر ڈانس پارٹی کے لئے شی میل باسط سکنہ تیمور بلڈنگ ہری پور کو لے کر گیا۔جہاں سے رات 12 بجے واپسی ہوئی تو جاوید اور اسکے 4 نامعلوم ساتھی شی میل باسط کو گورنمنٹ پرائمری سکول میرپور میں لے جاکر زبردستی زیادتی کا نشانہ بناتے رہے۔ شی میل باسط کا کہنا ہے کہ ان درندہ صفت وحشیوں نے ساری میرے ساتھ ذیادتی کرتے رہے اور مجھے جنسی تشدد کا نشانہ بناتے رہے۔

شی میل باسط نے تحریری طور پر تھانہ کوٹ نجیب اللہ پولیس کو آگاہ کیا جس پر شی میل کا میڈیکل کیا گیا جس کے بعد مقدمہ بھی درج ہوچکا ہے۔ جبکہ دوسری جانب تھانہ کوٹ نجیب اللہ پولیس واقعہ کے بارے میں تفصیلات بتانے سے گریز کررہی ہے۔ اس سلسلہ میں جب میڈیا نے تھانے سے معلومات لینا چاہیے تو کوٹ نجیب اللہ پولیس کا کہنا ہے کہ ایسا کوئی واقعہ ہوا ہی نہیں ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس واقع پر پولیس کے پردہ ڈالنے سے دال میں کچھ کالا نظر آرہا ہے۔


Comments

comments