سردارعقیل اور ڈاکٹرشہزاد کی کاوشوں سے بانڈہ علی خان میں فری میڈیکل کیمپ کاانعقاد۔


ایبٹ آباد:ایم پی اے مومناباسط نے بانڈہ علی خان میں فری میڈیکل کیمپ کا افتتاح کردیا۔ پہلے روز پانچ سوسے زائد بچوں اوردیگرمریضوں کا چیک اپ معروف چائلڈ سپیشلسٹ ڈاکٹر شہزاد اور ان کی ٹیم نے کیا۔ذرائع کے مطابق دعاء ویلفیئر سوسائٹی کے صدر سردار عقیل اور جنرل سیکرٹری ملک نعیم اعوان پسماندہ علاقوں میں اپنی سماجی خدمات کی وجہ سے کافی مشہور ہیں۔ دعاء ویلفیئر سوسائٹی کے زیر اہتمام بانڈہ علی خان میں بچوں اوردیگرمریضوں کیلئے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیاگیا۔ ایم پی اے خیبرپختونخواہ اسمبلی مومنا باسط نے اس فری میڈیکل کیمپ کا افتتاح کیا۔دعاء ویلفیئر سوسائٹی کے صدر سردار عقیل اورڈاکٹرشہزادکی جانب سے مریضوں ملٹی نیشنل کمپنی کی ادویات کی مفت فراہمی کا بھی انتظام کیاگیاتھا۔ ڈاکٹرشہزاد، ڈاکٹر منہاج لودھی، ڈاکٹرکرن آفتاب اور دیگر ڈاکٹروں نے تقریباً پانچ سوسے زائد مریضوں کا چیک اپ کیا اور انہیں تمام ادویات مفت فراہم کیں۔

ABBOTTABAD: Dec03 – Member Khyber Pakhtoonkhawa Assembly Momina Basit Cutting Ribbon during Inauguration ceremony of FREE Medical Camp in Banda Ali Khan area, organized by Local NGO. ONLINE PHOTO by Sultan Dogar

جبکہ لیڈی ڈاکٹرز کی ٹیم نے زنانہ امراض کے حوالے سے بھی خواتین مریضوں کا معائنہ کیا۔ صحافیوں سے بات چیت کے دوران دعاء ویلفیئر سوسائٹی کے صدر سردار عقیل اور جنرل سیکرٹری ملک نعیم اعوان کا کہناتھاکہ ہمارا علاقہ بہت پسماندہ ہے۔ اور آج کل خراب موسم کی وجہ سے بچے بہت زیادہ بیمار ہورہے ہیں۔ بانڈہ علی خان اورگردونواح کے علاقوں کے لوگوں کو بھاری کرایوں کے عوض گاڑیاں بک کرکے ایوب ٹیچنگ ہسپتال میں جانا پڑتاتھا۔ عوامی مشکلات کے پیش نظر ہم نے معروف چائلڈ سپیشلسٹ ڈاکٹر شہزاد اورڈاکٹر منہاج لودھی کو اس فری میڈیکل کیمپ میں چیک اپ کی دعوت دی۔ جوکہ ان دونوں ڈاکٹروں نے بخوشی قبول کی اورتمام مریضوں کا اچھی طرح معائنہ کیا۔ جس پر ہم ڈاکٹر شہزاد اور ان کی پوری ٹیم کے انتہائی مشکور ہیں کہ انہوں نے اس کارخیر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

ABBOTTABAD: Dec03 – Doctors Checking Patients during Free Medical Camp in Banda Ali Khan area, organized by Local NGO. ONLINE PHOTO by Sultan Dogar

 3


Comments

comments