بیکن ہاؤس اسکول کے زیراہتمام مستقبل کے کلاس رومز کے حوالے سے تقریب۔


ایبٹ آباد: بیکن ہاؤس اسکول کے زیراہتمام اوپن ڈے کا انعقاد۔ ہزاروں کی تعداد میں بچوں اور شہریوں کی بھرپور شرکت۔ بیکن ہاؤس اسکول کے زیر اہتمام مین کیمپس میں اوپن ڈے کا انعقاد کیاگیا۔ جس میں بیکن ہاؤس اسکول ایبٹ آباد کی تمام برانچوں کے طلباء و طالبات اور ٹیچرز نے شرکت کی۔ اوپن ڈے کی تقریبات سارا دن جاری رہیں۔ جس میں بیکن ہاؤس اسکول کے بچوں نے جدید ترین ٹیکنالوجی پر مشتمل اسٹال بھی لگائے ۔ اوپن ڈے میں شہریوں بھی بہت بڑی تعداد میں شرکت کی۔

Mam Safia Qasim & Mam Ayesha Awais of Beacon House School

بیکن ہاؤس اسکول کی میڈیم صفیہ قاسم اورپرنسپل کے جی کیمپس میم عائشہ اویس نے صحافیوں کو بتایاکہ اوپن ڈے کی تقریبات پاکستان کے تمام اہم شہروں میں منعقد کی جارہی ہیں۔ اوپن ڈے میں ہم بچوں اور ان کے والدین کو مستقبل کے کلاس رومز کے بارے میں بتانے کی کوشش کرتے ہیں۔ مستقبل کے کلاس رومز میں کس قسم کی ٹیکنالوجی استعمال کی جائے گی۔ بیکن ہاؤس اسکول ملک کا وہ واحد ادارہ ہے جس میں جدید ترین ٹیکنالوجی کا استعمال کیاجارہاہے۔ بیکن ہاؤس اسکول کے کلاس رومز میں پہلے سے ہی جدید ترین ٹیکنالوجی استعمال کی جارہی ہے۔ جسے بچے استعمال کرتے ہیں۔ اوپن ڈے کے موقع پر بہت سے بچوں نے سائنس، تاریخ اوردیگرموضوعات پروجیکٹ تیار کئے ہیں۔ جو کہ بچوں کی اعلیٰ قابلیت کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔ اس قسم کے پروجیکٹ بنانے سے بچوں کو آگے بڑھنے میں مزید آسانی ہورہی ہے۔


Comments

comments