بانڈہ پھگواڑیاں کے جنرل کونسلر ملک عابد حسین کے برادرانہ مشورے!


نائب ناظم راجہ نصیر احمد کے اوٹ پٹانگ بیانات
(فرض اور۔۔۔۔ دوا اور)
بانڈہ پھگواڑیاں کا تیس سالہ پرانا روڈ بند کروانے والے آج گاؤں کی خدمت کے نعرے لگاتے ہوئے اچھے نہیں لگتے۔
اگر جناب کوئی ترقیاتی کام معیاری نہیں تھا تو آپ سارا دن مستردیوں کے سر پر کس لئے کھڑے تھے؟ آیا آپ اب اس عمر میں راج گیری سیکھ رہے تھے؟ کام تو اس وقت بند کیوں نہیں کروادیا؟

اس وقت ٹھیکیدار کو بڑے کھانے کھلائے جارہے تھے۔ ہم کو کبھی چائے کا نہیں پوچھا ۔ آخر اس میں راز؟

ہماری کونسل مثالی کونسل ہے۔ اس میں جب بھی کوئی جھگڑا ہوا۔ وہ آپ کے غیر آئینی اور غیر قانونی اقدام سے ہی کیوں؟

اخباری کالم سے الفاظ چرا کر ، مرچ مصالحہ لگانے سے آدمی کا قد بڑا نہیں ہوجاتا۔ قول و فعل میں اس قدر تضاد۔ اللہ معاف کرے۔

لودھی صاحب کے دو لاکھ روپے کے فنڈ کو ٹرنسفر کرنے کی غرض سے جوکام کروایاگیا؟

اصل مرض اعزازیہ ہے۔ میرا مشورہ ہے کہ اس کے لئے قانونی اور اخلاقی راستے اختیار کریں۔ ورنہ ان چکروں میں پڑ گئے تو۔۔۔ سنا ہے کے پی کے ناظمین کے اعزازیئے بند ہورہے ہیں۔


Comments

comments