مشتاق غنی نے پوسٹ گریجویٹ کالج کے گراؤنڈ کونوجوانوں کیلئے کھول دیا۔


ایبٹ آباد:ایبٹ آباد کے شہریوں کا درینہ مطالبہ پورا ہو گیا گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج نمبر ون کا گراؤنڈ عام کھلاڑیوں کے لئے کھول دیا گیا ہے جس پر گزشتہ کئی سالوں سے سیکورٹی خدشات کے باعث پابندی عائد کر دی گئی تھی اور عام کھلاڑیوں کے لئے کالج گراؤنڈ میں داخلہ ممنوع قرار دے دیا گیا تھا جس پر ایبٹ آباد شہر کے کھلاڑی اور شہری مسلسل ضلعی و ڈویژنل انتظامیہ، وزیر ہائر ایجوکیشن اور صوبائی حکومت سے مسلسل مطالبہ کر رہے تھے کہ مذکورہ گراؤنڈ کو عام کھلاڑیوں کے لئے کھول دیا جائے مذکورہ مطالبہ خیبر پختو نخواکے وزیر ہا ئیر ایجو کیشن مشتاق احمد غنی نے منظوری کرتے ہوئے ہفتہ کے روز اسے ایبٹ آباد کے کھلاڑیوں کے لئے کھول دیا ہے اور عام کھلاڑیوں پر عائد پابندی کا خاتمہ کر دیا ہے ۔

گراؤنڈ کو کھولنے کی افتتاحی تقریب گزشتہ روز منعقد کی گئی جس میں صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن مشتاق غنی کے علاوہ ایبٹ آباد کینٹ بورڈ کے وائس چےئرمین ذوالفقار عرف بھٹوکے علاوہ عمائدین شہر اور کھلاڑیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اس موقع پر مشتاق احمد غنی نے کہا ہے کہ ایبٹ آباد کالج کے گراؤنڈ سمیت پورے صوبے کے تعلیمی اداروں کے گراؤنڈ پر آؤٹ ڈور کھیلوں کی سرگرمیوں پر پابندیاں عائد کر دی گئی تھی جسے صوبے سیکورٹی حالات بہتر ہونے کے باعث آہستہ آہستہ ہٹایا جا رہا ہے اور صوبے کے تمام کھلاڑیوں کے لئے تمام تعلیمی اداروں کے گراؤنڈ کھولے جا رہے ہیں پہلے مرحلے میں اس کا آغاز ایبٹ آباد سے کر دیا گیا ہے اور آہستہ آہستہ صوبے کے دیگر تعلیمی اداروں کے گراؤنڈ بھی عام کھلاڑیوں کے لئے کھول دئیے جائیں گے جس سے کھیلوں کی سرگرمیوں میں تیزی آئے گی اور کھلاڑیوں کو کھیلنے کے مواقع میسر آئیں گے اور بہترین ٹیلنٹ ابھر کر سامنے آئے گا۔


Comments

comments