حلقہ این اے پندرہ کیلئے متفقہ امیدوارلانے کا فیصلہ۔


ایبٹ آباد: باباحیدرزمان، سردار یعقوب یا سردار شیربہادر۔ حلقہ این اے پندرہ سے متفقہ امیدوارلانے کا فیصلہ۔ اس ضمن میں ذرائع نے صحافیوں کو بتایاکہ قائد تحریک صوبہ ہزارہ بابا حیدرزمان کی رہائشگاہ پر ایک گرینڈ جرگے کا انعقاد کیاگیا۔ جس میں سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی سردار محمد یعقوب، سابق ضلع ناظم سردار شیربہادر کے علاوہ مقامی لوگوں نے بہت بڑی تعداد میں شرکت کی۔

جرگہ میں باہمی مشاورت کے بعد فیصلہ کیاگیاکہ حلقہ این اے پندرہ سے باباحیدرزمان، سردار محمد یعقوب یا سردار شیربہادر میں سے ایک متفقہ امیدوار سامنے لایاجائے گا۔ جس کی تمام لوگ مکمل حمایت کریں گے۔ متفقہ امیدوار کا چناؤ باہمی مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔ جبکہ گرینڈ جرگہ کے مطالبے پر سردار شیربہادر نے بائیس اپریل کو بلایاجانیوالا گرینڈ جرگے کا پروگرام بھی منسوخ کرنے کا اعلان کیا۔


Comments

comments