کیہال کے گرینڈجرگہ نے ٹھیکیداری نظام کو مستردکرنے کااعلان کردیا۔


ایبٹ آباد: یونین کونسل کیہال اربن ضمنی الیکشن میں ضلع کونسل ممبر کے انتخاب کیلئے گرینڈ جرگہ خواہشمند امیدواروں سمیت کیہال کے سرکردہ عمائدین کی شرکت ہزارہ کے منفرد جرگہ نے تمام امیدواروں کو ایک پلیٹ فارم مہیا کر دیاکیہال میں مسلط شدہ فیصلوں سے انحراف کرکے ٹھیکیداری نظام کو مسترد کرنے کی تجویز دی گئی متفقہ امیدوار کے انتخاب کیلئے تمام برادریوں پر مشتمل 10 رکنی کمیٹی بھی قائم کی گئی۔

ذرائع کے مطابق کیہال میں گرینڈ جرگہ کا انعقاد کیا جس میں کیہال سے ضلع کونسل کے ضمنی الیکشن کے امیدوار سردار عمیر ، ساجد اعوان ، یونس عباسی ، ملک محمد فرید ، محمد سعید ، لیاقت مغل ، چوہدری الطاف ، اسد خان ، صدائے پاکستان کے ملک گلنواز سمیت دیگر بھی موجود تھے جبکہ اس موقع پر کیہال کی تینوں نیبر ہوڈ کونسلز کے ناظمین ، نائب ناظمین ، جنرل کونسلرز نے بھی بھرپور شرکت کی گرینڈ جرگہ میں مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ کیہال کے عوام کو ہمیشہ قوم برادری میں تقسیم کر کے سیاسی مفادات حاصل کرنے کی کوشش کی گئی جسکا نقصان صرف یونین کونسل کے عوام کو پہنچا مقررین کا کہنا تھا ۔سیاسی قوتوں نے کیہال کو فٹ بال بنایالیکن اب ایسا نہیں ہو گا کیہال کا فیصلہ یہاں کے لوگ ہی کرینگے ۔گرینڈ جرگہ ایک اچھی روایت ہے نظریات سے بالاتر اپنے علاقہ کے عوام کیلئے اچھے امیدوار کے انتخاب میں کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے ۔

تحصیل کونسلر عادل عباسی کا کہنا تھا ایک ارب چار کروڑ کا فنڈ ڈی سی کے پاس ہے تعمیر و ترقی کا سفر جاری رکھنے کیلئے کیہال کا فیصلہ جنبہ سے ملکر کرینگے اس موقعہ پر تمام امیدواروں اور عمائدین کی ضیافت کا بھی اہتمام تھا سب نے ایک پلیٹ فارم پر اکھٹا کیا اس موقعہ پر ارشد سواتی ، شاہد مسکین ، حاجی محمد طاہر ، شاہین ، ناظم محمد ساجد ، طلعت سلیم ، سردار بلال بھی موجود تھے۔


Comments

comments