گرینڈ جرگہ نے وسیم خان جدون کوصوبائی اسمبلی کاامیدوارنامزد کردیا۔ 


ایبٹ آباد:گرینڈ جرگہ نے وسیم خان جدون کوحلقہ پی کے 38سے امیدوارنامزد کردیا۔ اس ضمن میں ذرائع نے بتایاکہ ممبر ضلع کونسل یونین کونسل شیخ البانڈی وسیم خان جدون نے یوسی شیخ البانڈی، ایبٹ آباد کنٹونمنٹ، میرپور، نواں شہر، منڈیاں، کاکول کی سرکردہ شخصیات پر مشتمل گرینڈجرگہ طلب کیا۔ گرینڈ جرگہ میں وسیم خان جدون نے عمائدین علاقہ سے سوال کیاکہ 2018ء کے عام انتخابات میں کیاہم ان لوگوں کی سپورٹ کریں جوسالوں سے الیکشن لڑتے چلے آرہے ہیں؟ یاپھر ہم میں سے کسی کو الیکشن میں آگے آنا چاہئے؟ میں آپ لوگوں کو مینڈیٹ لے کر دوسرے علاقوں میں جاؤں گا اور ان علاقوں کے لوگوں کو آپ کے مینڈیٹ کے بارے میں بتاؤں گا۔جس کے جواب میں عمائدین علاقہ نے وسیم خان جدون سے کہاکہ وہ خود الیکشن میں حصہ لیں۔ عمائدین علاقہ نے وسیم خان جدون پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ وہ الیکشن میں ضرور حصہ لیں۔ اگر وسیم خان جدون حلقہ پی کے انتالیس سے الیکشن میں حصہ لیں تو ہم ان کے ساتھ ہیں۔ یہ الیکشن وسیم خان جدون کا نہیں بلکہ ہمارا الیکشن ہوگا۔ عمائدین علاقہ نے کہاکہ وسیم خان جدون کو الیکشن لڑنے کا مینڈیٹ دیتے ہیں کہ وہ الیکشن میں حصہ لیں۔


Comments

comments