تحصیل کونسلر صداقت خان نے نواں شہر میں چشمہ پرجدیدغسل خانوں اور تالاب کی تعمیر کام شروع کرادیا۔


ایبٹ آباد:نواں شہر میں بازار اورڈھوڈیال کے درمیان میں ہندؤں کے دور میں غسل خانے ، تالاب وغیرہ بنائے گئے تھے۔ مقامی لوگ یہاں پر غسل کرتے چلے آرہے ہیں۔ جبکہ گرمیوں کے موسم میں نوجوان یہاں پرموجودتالاب میں غسل کرتے ہیں۔وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ان غسل خانوں ، جن کو مقامی زبان میں ’’ناڑے ‘‘کہاجاتاہے۔ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگئے۔ نئے بلدیاتی نظام کے بعد نواں شہر سے صداقت خان بھاری اکثریت سے تحصیل کونسلر منتخب ہونے کے بعد اپنے علاقے کی ترقی کیلئے سرگرم ہوگئے۔ تحصیل کونسلر صداقت خان نے نواں شہر(ناڑے) کو جدید انداز میں مرمت کرنے کا منصوبہ بنایا۔ اور اس کیلئے فنڈز بھی مختص کروائے۔ جہاں جدید طرز کے غسل خانے اور تالاب بنایاجائے گا۔ غسل خانوں اورتالاب میں جدید ٹائلز وغیرہ لگائی جائیں گی۔

جمعہ کے روز تحصیل ناظم اسحاق سلیمانی نے نواں شہر (ناڑے) کے کام کا سنگ بنیاد رکھا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے تحصیل ناظم اسحاق سلیمانی نے کہاکہ صداقت خان جیسا ممبر ملنا اس علاقے کی خوش قسمتی ہے۔ میں نے ان اڑھائی سالوں میں نوٹ کیا ہے کہ یہ بندہ ہر انسان کے کام آتا ہے ۔چاہے دن ہو یا رات ۔تحصیل ناظم نے مزید کہا کہ آئندہ ترقیاقی پروگرام میں چشموں کے پانی کو ذخیرہ کرکے استعمال میں لانے کا پروگرام ہے اور انشاء اللہ اگر یہ پراجیکٹ مکمل ہوگیا تونواں شہر کے لوگوں کا پانی کا مسئلہ ہمیشہ کیلئے حل ہوجائے گا ۔اس موقع پر تحصیل ممبر جرل عارف خان ودیگر نواں شہر کے معززین بھی تقریب میں موجود تھے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے تحصیل کونسلرصداقت خان نے کہا کہ نواں شہر کے لوگوں نے مجھے ووٹ دے کر اسی لیے کونسل میں بھیجا ہے کہ میں ان لوگوں کے کام کرسکوں ،نہ کہ گھر میں بیٹھ کر مزے کروں ۔ میری کوشش ہے کہ نواں شہر میں زیادہ سے زیادہ ترقیاتی کام مکمل کراؤں۔


Comments

comments