مشہورگائناکالوجسٹ ڈاکٹرشائستہ طارق سر میں گولی لگنے سے جاں بحق۔ 


ہری پور:قتل یا حادثہ۔ مشہورگائناکالوجسٹ ڈاکٹرشائستہ طارق سر میں گولی لگنے سے جاں بحق۔ اس ضمن میں پولیس ذرائع نے صحافیوں کو بتایاکہ ہری پور کی مشہور گائناکالوجسٹ اور مدر کیئر ہسپتال کی انچارج ڈاکٹرشائستہ طارق جوکہ آفاق ہوٹل کے قریب رہائش پذیر ہیں۔ اتوار کی شام پولیس کو اطلاع دی گئی کہ ڈاکٹرشائستہ طارق کے سر میں گولی لگنے سے ان کی موت واقع ہوگئی ہے۔ جس پر پولیس کی نفری ان کے گھر پہنچ گئی اور لاش کو قبضے میں لیکر پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیا۔ ڈاکٹروں کے مطابق ڈاکٹر شائستہ طارق کے سر میں گولی لگی تھی جس سے ان کی موت واقع ہوگئی ہے۔

جبکہ دوسری جانب ڈاکٹر شائستہ طارق کے شوہر طارق صادق نے پولیس میں بیان دیاکہ وہ گھر میں پستول صاف کررہے تھے کہ اچانک گولی چل گئی جوکہ ان کی بیوی کے سر میں لگی۔

تاہم دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ معاملہ انتہائی مشکوک ہے۔ کیونکہ رمضان المبارک کے دوران عموماً لوگ پستول وغیرہ صاف نہیں کرتے۔ اور اگر اتفاقی گولی چلی بھی ہے تو عین ڈاکٹرشائستہ کے سر میں کیسے لگی۔


Comments

comments