مجھے دہشت گرد کہنے والوں کو پہلے قائد اعظم کا فیصلہ کرنا ہو گا :حافظ محمد سعید۔


ایبٹ آباد:سربراہ ملی مسلم لیگ پروفیسر حافظ محمد سعید نے کہا ہے کہ امریکہ پاکستان کو میدان جنگ بنانے کے در پے ہے، پاکستان کو بیرونی سے زیادہ اندرونی دشمنوں سے خطرات ہے، امریکہ کی غلامانہ سیاست کرنے والے پاکستان کے اصلی دشمن ہے، کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور قائد اعظم نے کشمیر جہاد کا حکم اس وقت مجاہدین کو دیا تھا اور مجاہدین کی قربانیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں، میاں محمد نواز شریف امریکی اور انڈیا کے آقاؤں کو خوش کرنے کے لیے پاک فوج پر الزامات لگا رہے ہیں 350سیاسی پارٹیوں میں سے ملی مسلم لیگ پر پابندی لگانا ہی ہماری کامیابی کا ضامن ہے ان خیالات کا اظہارانہوں نے ایبٹ آباد بار کلب میں ملی مسلم لیگ کے زیر اہتمام نظریہ پاکستان کانفرنس کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر صدر ملی مسلم لیگ پروفیسر سیف اللہ خالد، سردار عمیر سمیت دیگر رہنما ؤں نے بھی خطاب کیا ۔

ABBOTTABAD: May14 – Chairman Milli Muslim League Prof. Hafiz Mohammad Saeed & Others sitting on stage during Public meeting in Bar Club. ONLINE PHOTO by Sultan Dogar

حافظ محمد سعید کاکہناتھاکہ قیام پاکستان میں ہزارہ کے عوام نے بڑی قربانیاں دی اور تحریک پاکستان میں اصل جان بھی ہزارہ کی غیور عوام نے ڈالی تھی پاکستان بنانے میں بھی ہزارہ کی عوام نے بھرپور حصہ لیا اور پاکستان کو بچانے کیلئے بھی ہزارہ کی عوام کو ہمارا ساتھ دینا ہو گا مجھے دہشت گرد کہنے والوں کو پہلے قائد اعظم کا فیصلہ کرنا ہو گا کیونکہ میں تو پاکستان دشمنوں کے آنکھوں میں کانٹے کی طرح چبھ رہا ہوں ۔ہزارہ کے پہاڑوں کی تاریخ بھی ان کی طرح بلند ہے اور ہزارہ کے عوام کے حوصلے ہمالیہ کے پہاڑوں سے زیادہ بلند ہے کشمیر کی آزادی کیلئے ہزارہ کے عوام نے بڑھ چڑھ حصہ لیا قیام پاکستان سے پہلے ہی انڈیا کو خطرات محسوس ہو چکے تھے کشمیر میں اکثریت مسلمانوں کی ہے اور انہوں نے اقوام متحدہ سے مدد مانگ لی تھی کیونکہ مسلمانوں کے دشمن انڈیا کے ساتھ تھے وہ کبھی نہیں چاہتے تھے کہ کشمیر پاکستان کا حصہ بنے سلامی کونسل کی قرار داد انڈیا کو بچانے کی کوشش تھی قائداعظم نے کہا تھا کہ کشمیر آزاد نہ ہوا تو پاکستان کا چلنا مشکل ہو جائے گا، میاں محمد نواز شریف کے بیان پردل خون کے آنسو روتا ہے ممبئی حملوں پر لیکن کشمیر کے لاکھوں شہیدؤں اور بیواؤں کی چیخ و پکار ان کو سنائی نہیں دے رہی، اسلام کے دشمنوں کا مشن ہے پاکستان کو انڈیا کی زیر تسلط ریاست بنانے کا اور ہمارا مشن ہے پاکستان کی خودمختیار اور سالمیت ہم اپنے مشن کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ افغان پالیسی بھی پاکستان کے خلاف امریکی دشمنی کا منہ بولتا ثبوت ہے 28مراکز خود کش بمباروں اور دیگر سازشوں کے لیے افغانستان میں بنا کر دئیے گئے ہیں جہاں سے پاکستان میں انتشار پھیلانے کی کوششیں کی جا رہی ہے، انڈیا اور اسرائیل کے وزیر اعطم ہفتوں بند کمروں میں میٹنگز کر کے پاکستان کے خلاف سازشیں تیار کرتے رہیں ہے لیکن اسلام دشمنوں کو اللہ پاک نے ہمیشہ ذلیل و خوار کیا ہے ۔

حافظ محمد سعیدنے مزیدکہا کہ امریکی سفیر پاکستانی وزیر داخلہ کو ہماری پارٹی پر پابندی کے حوالے سے درخواست نہیں حکم دیتا ہے اورپاکستانی وزیر داخلہ الیکشن کمیشن کو کہتا ہے کہ ملی مسلم لیگ پر پابندی لگانا ہماری مجبوری ہے جس کے خلاف ہم نے کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا اور فیصلہ ہائی کورٹ و سپریم کورٹ سے ہمارے حق میں آیا جو عوام اور اسلام کی اور پاکستان کی جیت ہے الیکشن 2018پاکستان کی بقاء کا الیکشن ہو گا خطہ میں عوام کو امریکہ کی حکمرانی اور یاروں کا ڈٹ کر مقابلہ کرنا ہو گا اور امریکی غلاموں کے خلاف یکجا ہو کر مقابلہ کرنا ہو گا انہوں نے کہا کہ نواز شریف اللہ سے معافی مانگیں اللہ معاف کرنے والا ہے اور انڈیا سے دوستی چھوڑ کر کشمیریوں سے دوستی کریں پاکستان کی نوکری کریں نا کہ امریکی کی نوکری کر کے ذلیل و خوار ہوں سربراہ ملی مسلم لیگ حافظ محمد سعید نے کہا کہ پارٹی سالوں کا سفر مہینوں میں کرئے گی پارٹی کارکن پیغام گھر گھر، گلی گلی، محلہ محلہ، قریہ قریہ پہنچانے اور ملک کے درودیوار سمیت عوام کے دلوں میں نظریہ پاکستان کا پیغام لکھ دیں آنے والا الیکشن امریکی غلاموں اور پاکستان کے غیور عوام، نظریہ پاکستان کے درمیان ہو گا عوام کو اس کے لیے بھرپورتیاری کرنے ہو گی اور خاص طورپر نوجوانوں کو اسلامی تعلیمات پر عمل کر ملک کو بچانے میں اپنا عملی کردار ادا کرنا ہو گا۔


Comments

comments